121

فورٹ عباس اسسٹنٹ کمشنر فورٹ عباس احمد سلیم چشتی کی زیر نگرانی ڈینگی مکاؤ زندگی بچاؤ ریلی منعقد

فورٹ عباس اسسٹنٹ کمشنر فورٹ عباس احمد سلیم چشتی کی زیر نگرانی ڈینگی مکاؤ زندگی بچاؤ ریلی منعقد

تحصیل فورٹ عباس (رپورٹ:ابو حمزہ ساجد )ریسکیو 1122فورٹ عباس ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راؤ شرافت علی صاحب کی ہدایت پر ریسکیو فورٹ عباس نے اسسٹنٹ کمشنر فورٹ عباس احمد سلیم چشتی کی زیر نگرانی ڈینگی مکاؤ زندگی بچاؤ ریلی منعقد کی جس میں لوگوں کو ڈینگی




مچھرسے بچاؤ کی مختلف تدابیر بتائیں اور لوگوں میں ڈینگی سے بچاؤ کہ معلوماتی پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے ریلی میں محمد مسعود احمد طاہر وائٹل گروپ صدر انجمن تاجران حاجی محمدسلیم زاہد سول ڈیفنس غریب اللہ غازی مبشرحسن چوہدری بانی فورٹ پریس کلب تنویر سلطان کیمرہ مین نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر احمد سلیم چشتی نے پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے لوگوں کو کہا کہ اپنے




گھروں دوکانوں گلی محلوں میں بارش کا پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔فوکل پرسن ریسکیو1122 محمد ارشد بھٹی نے تمام دوکانداروں کو آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ ٹائروں خالی برتنوں گملوں میں صاف پانی بھی کھڑا نہ ہونے دیں سب حضرات نے خصوصا اسسٹنٹ کمشنر فورٹعباس نے ریسکیو کے اس اقدام کو زبردست ایپریشیٹ کیا ریلی رامے چوک ہائی وے روڈ سے ہسپتال چوک تک نکالی گئی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں