جمعہ کو پورے ملک کی طرح مانسہرہ میں بھی یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا مولانافضل الرحمن
مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر) جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخواہ کے سینئر نائب امیر سابق سینیٹر مولانا سید ہدایت اللہ شاہ نے کہا کہ قائد ملت اسلامیہ امیر شریعت مولانافضل الرحمن کی کال پر جمعہ کو پورے ملک کی طرح مانسہرہ میں بھی یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا کشمیر کے مظلوم مسلمانوں پر ظلم کی انتہا کر دی گئی ہے ، کشمیریوں پر کلسٹر بم برسانا عالمی
ضمیر کو جھنجھوڑنے کیلئے کافی ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے مدرسہ امدادیہ میں کشمیر کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حفظ الرحمن خان، مفتی عثمان ، مولانا سعید الرحمن اور دیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام یہ سمجھتی ہے کہ پاکستان کی کمزور خارجہ پالیسی کی وجہ سے کشمیر کی آئینی حیثیت کو ختم کر دیا اور اقوام متحدہ کی پاس
شدہ قرار داد کو بلڈوز کر دیا اور ہندوستان کا مودی پوری دنیا کی آواز کو نظر انداز کرکے کشمیر کی قانونی حیثیت کو ختم کرکے ہندوستان میں ضم کردیا۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ کشمیر متنازعہ علاقہ ہے اور یہ اقوام متحدہ کا تسلیم شدہ منشور ہے ۔ لہٰذا مودی کو چاہئے کہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے
ورنہ عوام پاکستان متحد ہو کر ہندوستانی جارحیت کے مقابلے میں تیار کھڑی ہے اور اس مسئلے میں جمعیت علماء اسلام افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر
اس وقت غیر یقینی صورتحال سے دو چار ہے کشمیر کے بارے میں حکومتی پالیسی واضع نہیں جس پر بھارت کے حکمران بھر پور فائدہ اٹھا رہ ہیں انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور مسلم ممالک خطہ کشمیر
میں بھارتی حکومت کے ہاتھوں مسلمانوں کی نسل کشی کو روکنے کیلئے اپنا کرداراد اکرے حقوق انسانیت کی تنظیموں کو چپ کیوں لگ گئی ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر
میں جاری مظالم و بربریت کی انتہا ہے انڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔ جمعیت علماء اسلام کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں انکے شانہ بشانہ کھڑی ہے کشمیریوں کی آواز پوری
دنیا تک پہنچائیں انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے کشمیریوں کو غیر محفوظ کر دیا ہے مودی کی جانب سے طاقت کے استعمال پرعالم اسلام کو بہت بڑا نقصان ہو گا عالمی سطح پرکشمیر کے مظلوم
مسلمانوں کے ساتھ کھڑا ہونے کا وقت ہے عالم اسلام کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑا ہو انہوں نے کہا کہ مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی آزادی کی تحریک کو دبانے میں کامیاب ہو گیا
تو پاکستان دنیا میں کسی کومنہ دکھانے کے قابل نہیں ہو گا انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈوزیر اعظم عمران خان کا یہ بیان اسمبلی فورم ہر آیا کہ میں انڈیا پر حملہ کردوں اس بیان سے بے بسی نظر آرہی تھی۔