Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

تحصیل مانسہرہ کے زیر اہتمام کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور احتجاجی مظاہرہ

تحصیل مانسہرہ کے زیر اہتمام کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور احتجاجی مظاہرہ

تحصیل مانسہرہ کے زیر اہتمام کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور احتجاجی مظاہرہ

مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر) قائد جمعیت قائد ملت اسلامیہ امیر شریعت مولانا فضل الرحمن کی کال پر پورے ملک کی طرح مانسہرہ میں جمعیت علماء اسلام تحصیل مانسہرہ کے زیر اہتمام کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مرکزی جامع مسجد سے ریلی نکالی گئی




جس کی قیادت جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخواہ کے قائم مقام امیر مولانا سید ہدایت اللہ شاہ نے قیادت کی اس موقع پر مرکزی جامع مسجد کے خطیب مفتی وقار الحق عثمان، ممبر ضلع کونسل ملک نوید بھی ساتھ تھے اور ختم نبوت چوک میں ریلی جلسے کی شکل اختیار کر گئی مظاہرین کے




ہاتھوں میں جمعیت کے جھنڈے، فوج زندہ بادکے بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔کشمیر کے مسلمانوں پر مظالم بند کرو۔ اور اس احتجاجی مظاہرے کی صدارت مولانا سید ہدایت اللہ شاہ نے کی اور ان کی اہتمامی دعا پر جلوس منتشر ہو گیا۔




Exit mobile version