85

فور ٹ کے نواحی قصبہ کھچی والا قوم کا ایک اور بیٹا مادر وطن پر قربان

فور ٹ کے نواحی قصبہ کھچی والا قوم کا ایک اور بیٹا مادر وطن پر قربان

فور ٹ (رپورٹ:ابو حمزہ ساجد ) فور ٹ کے نواحی قصبہ کھچی والا قوم کا ایک اور بیٹا مادر وطن پر قربان ۔ نماز جنازہ ادا کر کے پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں کے قبرستان میں سپردِ خاک نماز جنازہ میں علاقہ بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت تفصیلات کے مطابق کھچی والا کے




نواحی گاؤں چک نمبر 229 نائن آر کے رہائشی محمد شفیق کا لخت جگر محمد افتخار جو کہ بہاولپور کینٹ میں 315SAM بٹالین رجمنٹ میں اپنے فرائض سر انجام دے رہا تھا کہ کل دوران ڈیوٹی شہید ہو گیا شہید محمد افتخار کے جسدِ خاکی کو اس کے آبائی گاؤں چک نمبر 229 نائن آر لایا گیا جہاں پر نماز جنازہ ادا کر کے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں




سیاسی سماجی دینی کاروباری اور صحافی برادری کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی قبر پر فوج کے جوانوں نے سلامی دی میجر محمد عرفان نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی اور سلامی دی میجر حمزہ نے کورکماڈر بہاولپور کی طرف سے پھولوں کی




چادر چڑھائی اور سلامی دی کپٹن محمد ہارون نے بھی پھولوں کی چادر چڑھائی اور سلامی دی آخر میں میجر محمد عرفان نے شہید محمد افتخار کی یونیفارم اور پاکستانی پرچم شہید کے والد محترم محمد شفیق کے حوالے کیا اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا خیر کی گئی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں