وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں ریونیو ، لینڈ ریکارڈ ، میونسپل اداروں کے بہتری کے لیے اقدامات جاری
بہاول نگر(رپورٹ:ابو حمزہ ساجد)بہاول نگر۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں ریونیو ، لینڈ ریکارڈ ، میونسپل اداروں سیمت سوشل سیکٹر اور تمام محکموں میں سروس ڈیلیوری کے معیار کی بہتری کے لیے اقدامات کررہے ہیں تاکہ عوام کو اپنے مسائل کے حل کے لیے فی الفور مثبت ریسپانس ملے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے ڈپٹی کمشنر آفس بہاول نگر میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئےکہی۔ شعیب جدون نے مزید کہا کہ
کھلی کچہریوں کا مقصد بھی عوام الناس کی سرکاری اداروں سے متعلق شکایات اور مسائل کا حل نکالنا ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ گذشتہ دنوں ایک کھلی کچہری میں ریونیو سے متعلقہ ایک سائل کو دیرینہ حل طلب مسلۂ میں انصاف ملا تواس کی خوشی دیدنی تھی اور حقیقت بھی یہی ہے کہ انصاف کی فراہمی سے سرکاری محکموں کے وقار اور عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل سنے اور درخواستوں پر احکامات بھی جاری کیے۔