89

ڈکیتی و چوری میں ملوث حبیب دادوآنی گینگ کے ممبران سرغنہ سمیت گرفتار

ڈکیتی و چوری میں ملوث حبیب دادوآنی گینگ کے ممبران سرغنہ سمیت گرفتار

ڈیرہ غازیخان (رپورٹ:محمد فیض ) ڈکیتی و چوری میں ملوث حبیب دادوآنی گینگ کے ممبران سرغنہ سمیت گرفتار، ملزمان سے 4 عدد چوری اور ڈکیتی شدہ موٹر ساٸیکل برآمد۔ ایس ایچ او تھانہ چوٹی چوہدری علی محمد نے بتایا کہ بدنام زمانہ ڈکیتی اور چوری میں ملوث حبیب دادوآنی گینگ کے ممبران سرغنہ سمیت گرفتار کر لۓ ہیں اور چوری و ڈکیتی شدہ 4 عدد موٹر ساٸیکل بھی




برآمد کر لۓ ہیں جو مالکان کے حوالے کر دٸے گٸے ہیں انہوں نے بتایا حبیب عرف حبیبہ ولد شملہ قوم دادوآنی چوری و ڈکیتی گینگ کا سرغنہ ہے جبکہ اس گینگ کے اور ممبران فیصل ولد مرید حسین اور محمد ندیم ولد حاجی محمد کو گرفتار کر کے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے ایس ایچ او تھانہ چوٹی نے بتایا کہ بدنام زمانہ ڈکیت گینگ اور اس گینگ کے




ممبران کی گرفتاری پولیس کے لۓ کسی چیلنج سے کم نہ تھی جو آۓ روز عوام الناس سے موٹر ساٸیکل ڈکیتی کر لیتے تھے یا کھڑے ہوۓ موٹر ساٸیکل کو چوری کر لیتے تھے اس گینگ کو پولیس تھانہ چوٹی نے ٹریس کر کے تمام ممبران کو سرغنہ سمیت گرفتار کرتے ہوۓ 4 عدد ڈکیتی و چوری شدہ موٹر ساٸیکل برآمد کر لۓ ہیں اور ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ مزید ساٸیکل بھی برآمد ہو سکیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں