84

ڈی ایس پی سٹی ضیإ الحق کی ہدایت پر سرکل بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری

ڈی ایس پی سٹی ضیإ الحق کی ہدایت پر سرکل بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری

ڈیرہ غازیخان (رپورٹ:محمد فیض ) ڈیرہ غازیخان پولیس سماج دشمن عناصر کے خاتمے کیلئے ہر کوشش کر رہی ہے، تھانہ صدر پولیس نے جوإ کے اڈہ پر چھاپہ مار کر 5 جواریوں کو گرفتار کر لیا اور داٶ پر لگی رقم 48000 روپے بھی قبضہ میں لے لی۔ تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی سٹی ضیإ الحق کی ہدایت پر سرکل بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔




تھانہ صدر پولیس کومخبر نے اطلاع دی کہ کچھ لوگ جوإ کھیل رہے ہیں اگر ریڈ کیا جاۓ تو پکڑے جا سکتے ہیں جس پر پولیس تھانہ صدر نے ایک پارٹی تشکیل دے کر جوئے کے اڈہ پر چھاپہ مارا تو جواری جوا کھیلنے میں مصروف تھے پولیس کی ٹیم نےکامیاب ریڈ کرکے 5 جواریوں کو داو پر




لگی رقم 48000 سمیت گرفتار کرلیا اور گرفتا رجواریوں کے خلاف مقدمہ درج کرکےقانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ صدر عبدالرٶف نے کہا کہ میرے علاقے میں کسی کوجوا کھیلنے کی رعایت نہیں دی جائے گی اور جواریوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رھے گا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں