Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

عوام کی جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنایا جاۓ(ڈی۔پی۔او مانسہرہ)

عوام کی جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنایا جاۓ(ڈی۔پی۔او مانسہرہ)

عوام کی جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنایا جاۓ(ڈی۔پی۔او مانسہرہ)

مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر) عوام کی جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنایا جاۓ(ڈی۔پی۔او مانسہرہ)
عیدالضحی کی آمد پر آمن و آمان کے قیام اور مزہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لئیے ضلع مانسہرہ پولیس کے تمام افسران متحرک ہوجائیں (ڈی۔پی۔او مانسہرہ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ ایس۔ایس۔پی زیب اللہ خان کی زیر صدارت عیدالضحی اور 14 اگست کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد۔۔عیدالضحی اور 14 اگست کے لئیے فل پروف سکیورٹی اور ٹریفک پلان تشکیل۔تجارتی مراکز اور بازاروں میں سکیورٹی کے لئیے پولیس افسران اور جوانوں کے ساتھ ساتھ لیڈیز پولیس تعینات کرنے کے احکامات جاری۔۔
تفصیلات کے مطابق آج ڈی۔پی۔او آفس مانسہرہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ ایس۔ایس۔پی زیب اللہ خان کی زیر صدارت سکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ منعقد کی گئ۔میٹنگ میں ایڈیشنل ایس۔پی ہیڈکواٹرز مختیار احمد ، ڈی۔ایس۔پی ہیڈکواٹرز بشیر احمد ، ڈی۔ایس۔پی سرکل شنکیاری راجہ محبوب ، ڈی۔ایس۔پی سرکل اوگی ابرار خان ، ڈی۔ایس۔پی سرکل بالاکوٹ نیاز گل خان اور ٹریفک انچارج مانسہرہ انسپکٹر جمال زیب خان نے شرکت کی۔
میٹنگ کےدوران عیدالضحی کے موقع پر ضلع میں امن و آمان کے قیام کے لئیے سکیورٹی پلان اور دوسرےاضلاع سے آنے والے سیاح حضرات کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئیے ٹریفک پلان تشکیل دیا گیا۔
جبکہ تجارتی مزاکز اور بازاروں میں عید کے موقع پر غیر معمولی رش کو کنٹرول کرنے اور خریداری کے لئیے آۓ ہوۓ عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لئیے مانسہرہ پولیس کے افسران اور جوانوں سمیت لیڈیز پولیس کو بھی تعینات کرنے کی ہدایات بھی کی گئ۔
ڈی۔پی۔او مانسہرہ نے عید الضحی اور 14 اگست کے دن پولیس پٹرولنگ میں بھی اضافے کےاحکامات بھی جاری کر دئیے ہیں۔
عوام الناس کو بہترین سہولیات فراہم کرنے اور فل پروف سکیورٹی مہیا کرنے کی عرض سے عیدالضحی کے موقع پر مانسہرہ پولیس کے تمام افسران اور جوانوں کی تمام تر چھٹیاں منسوخ کر دی گئ ہیں۔
علاوہ ازیں ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکی بندیاں سخت کرنے کے احکامات بھی جاری کر دئیے گئیے ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ ایس۔ایس۔پی زیب اللہ خان نے عوام کے نام پیغام میں کہا کہ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں ، مشکوک شخص ، انجان بیگز /اشیاء ، انجان موٹرسائکلز سمیت انجان گاڑی اور بیگ وغیرہ پرنظر رکھیں اور کسی بھی چیز کو مشکوک پاکر فورا مانسہرہ پولیس کے کنٹرول روم کے نمبر 0997.920110پر اطلاع دیں تاکہ کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقع رونما نہ ہوسکے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ عید الضحی اور خاص کر 14 اگست کے موقع پر ہوائ فائرنگ اور ون ویلنگ سے اجتناب کریں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائ عمل میں لائ جاۓ گی۔




Exit mobile version