Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کی شدید مذمت کرتا ہوں کیپٹن عاصم ملک

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کی شدید مذمت کرتا ہوں کیپٹن عاصم ملک

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کی شدید مذمت کرتا ہوں کیپٹن عاصم ملک

اسلام آباد(رپورٹ:فائزہ شاہ کاظمی )مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کی شدید مذمت کرتا ہوں پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہو کر کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گی، یہ باتیں سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے




ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ بھارت کا گھناونا چہرہ دنیا کے سامنے آگیا ہے اور دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ بھارت کشمیری عوام پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان کی بھرپور حمایت کرتا ہوں، پاکستانی




عوام پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہےاور کشمیر بھائیوں کی جدوجہد میں انکے ساتھ ہیں، کیپٹن عاصم ملک کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورکمانڈر کانفرنس میں کشمیریوں کی حمایت کا اعادہ کرکے نی صرف ہمارے بلکہ کشمیری بھائیوں کے بھی دل جیت لیے، انشاءاللہ ہر پاکستانی جنرل قمر جاوید باجوہ کے عزم کی تصویر بن کر کشمیریوں کی جدوجہد کا عملی نمونہ بنے گا




Exit mobile version