73

ایبٹ أباد ملک بھرکی طرح ہزارہ بھرمیں بھی جشن پاکستان انتہائی جوش وجزبے سے منایا

ایبٹ أباد ملک بھرکی طرح ہزارہ بھرمیں بھی جشن پاکستان انتہائی جوش وجزبے سے منایا

ایبٹ اباد (رپورٹ:وقا ص باکسر) ایبٹ أباد ملک بھرکی طرح ہزارہ بھرمیں بھی جشن پاکستان انتہائی جوش وجزبے سے منایا گیا مختلف مقامات پرکشمیرسے اظہار یکجہتی کی ریلیاں بھی نکالی گئیں جھگیاں کی معروف شخصیت تاج محمد اورایاز اکبر کی زیرنگرانی جھگیاں سے جناح چوک تک کشمیرسے




اظہاریکجہتی کے لیے بڑی ریلی نکالی گئی کہیال یوتھ کمیونٹی اسد جاوید خان کی زیرنگرانی بھی ریلی نکالی گئ عوام نے ریلیوں میں بھرپور شرکت کی زرائع کے مطابق گزشتہ روز ہزارہ بھر میں ستاہیسواں یوم پاکستان انتہائےی جوش وجزبے سے منایا گیا شہرکے ہرچوک چوراہے سبز ہلالی پرچموں سے




سجے ہوئےتھے اس موقع پر کشمیرسے اظہاریکجہتی کے لیے درجنوں ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جھگیاں سے معروف شخصیت تاج محمد ایاز اکبر کی زیرنگرانی جھگیاں سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی جسمیں جھگیاں کی عوام نے کثیرتعداد میں شرکت کی اسی دوران انڈیا کا جھنڈا نزرأتش کیاگیاصحافیوں سے




گفتگو کرتے ہوئے تاج محمد نے کہا کہ کشمیرپاکستان کا حصہ ہے جسکوحاصل کرنے کے لیے ہم ہرطرح سے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں پر ظلم کی انتہاہ کردی ہےاب ہم مزید چپ نہیں رہ سکتے




بھارت بزدل ہے أئے روز صرف ہمارے کشمیری بہن بھاہیوں پر ظلم کے پہاڑ گرا رہا ہے ہم مرنے مٹنے کو تیارہیں پربھارت کواسکی اوقات یاد دلائیں گے کشمیری عوام اپنے اپکو تنہاہ نہ سمجھے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں