Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پاک بحریہ نے پاکستان کا یوم آزادی روائتی جوش وجذبے اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے منایا

پاک بحریہ نے پاکستان کا یوم آزادی روائتی جوش وجذبے اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے منایا۔

پاک بحریہ نے پاکستان کا یوم آزادی روائتی جوش وجذبے اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے منایا۔




کراچی (رپورٹ:نوید ملک) یوم آزادی پاکستان کے موقع پربانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح ؒ کے مزار پراعزازی گارڈ کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے روائتی جذبے اور جوش وخروش کے ساتھ مزار ِ قائد پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالے۔ پاک بحریہ کے کموڈور ٹریننگ اشور کموڈور عرفان تاج تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔




مہمان خصوصی اور نیول اکیڈمی کے چا ق و چوبند کیڈٹس نے بابائے قوم قائد ِ اعظم محمد علی جناح کو قومی سلام پیش کیا۔بعد ازاں، مہمان خصوصی نے پاک بحریہ کے سربراہ ،افسران، جوانوں اور سویلینز کی جانب سے مزار َ قائدپر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔مہمان خصوصی نے مزار پر فاتحہ پڑھی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے بابائے قوم کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا۔




قبل ازیںپاک بحریہ کی جانب سے دن کا آغازاکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ پاک بحریہ کی تمام یونٹس اور اسٹیبلشمنٹس میں قائم مساجد میں ملکی استحکام، سلامتی اور ترقی کے لئے اور با لخصوص بھارتی حکومت کی جانب سے مقبو ضہ کشمیر کی حیثیت کی تبدیلی کے غیر قانونی اقدام کے بعد کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کر تے ہوئے انکی جدوجہد ِآزادی کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔




ایسے بزدلانہ اقدامات زمینی حقائق کو کبھی تبدیل نہیں کر سکیں گے اور بالآ خر حق و باطل کی اس جنگ میں فتح کشمیری عوام کا مقدر بنے گی ۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے تمام جہازوں اوریونٹس میں بحریہ کے روائتی انداز میں چراغاں کیا گیا اس کے علاوہ اسلام آباد، کراچی، لاہور اور ساحلی علاقوں میں پاک بحریہ کی یونٹس میں پرچم کشائی کی تقاریب منعقد کی گئیں۔




نیول یونٹس میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیاجن میںقومی ترانے پڑھنے اور کھیلوں کے مقابلے جیسی کئی تقریبات شامل ہیں۔پورے دن پر مشتمل تقریبات میں کراچی، اورماڑہ اور گوادراور دوسرے ساحلی علاقوں میں یومِ آزادی کی بوٹ ریلیاں شامل تھیں۔ پاک بحریہ کے تعلیمی اداروں میں بھی یوم آزادی کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں طلبا ءو طالبات نے ملی نغمو ں پر ٹیبلوز پیش کئے




اور تقریری مقابلوں میں حصہ لیا جن میں یوم آزادی کی اہمیت کو بھر پور انداز میں اجاگر کیا گیا۔ اورماڑہ ، پسنی، گوادر ، جیونی اور تربت میں واقع پاک بحریہ کی یونٹس میں یومِ آزادی کی مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ اورسجاول میں چوڑ جمالی کے مقام پریومِ آزادی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی آبادی کی ایک بڑی تعداد نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔




اس موقع پر پاک بحریہ نے خصوصی قومی نغمہ بھی ریلیز کیاہے جس میں آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی ہے اور اتحاد ،ہم آہنگی اور بھائی چارے کا پیغام دیا گیا ہے ۔علاوہ ازیں سمندری حدود کے دفاع میں پاک بحریہ کے کردار کو بھی اُجا گر کیا گیا ہے




یومِ آزادی کے موقع پر صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان نے پاک بحریہ کے افسران ، سی پی اُوز/ سیلرز اور سویلینز کو سول اور ملٹری ایواڈز بھی تفویض کئے ۔ ایواڈز میں 03ہلالِ امتیاز (ملٹری)، 02ستارہ بسالت ، 08تمغہ بسالت، 14ستارہ امتیاز (ملٹری)اور13 تغمہ امتیاز (ملٹری) شامل ہیں۔




اس کے علاوہ 04 امتیازی اسناد اور98تمغہ خدمت (ملٹری) پاک بحریہ کے چیف پٹی آفیسرز اور سیلرزکو تفویض کئے گئے۔




مزید برآں66 افسران، ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز ، چیف پیٹی آفیسرز ، سیلرز اورپاک بحریہ کے سویلینز کو چیف آف دی نیول اسٹاف کی طرف سے امتیازی اسناد بھی دی گئیں ۔




Exit mobile version