Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

چمن میں پاک افغان سرحد پر 104 فٹ بلند سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا

چمن میں پاک افغان سرحد پر 104 فٹ بلند سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا

چمن میں پاک افغان سرحد پر 104 فٹ بلند سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا

چمن(ایف ایس میڈیا نیٹ ورک) چمن میں پاک افغان سرحد پر واقع باب دوستی پر بلوچستان کی حدود میں سب سے بڑا پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا ہے۔




فرنٹیئر کور چمن اسکاؤٹس کی جانب سے پاک افغان سرحد پر باب دوستی پر پہلی بار بلوچستان کی تاریخ میں سب سے بڑا پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا ہے۔ سبز ہلالی پرچم 104 فٹ اونچا جب کہ 60 فٹ لمبا اور 40 فٹ چوڑا ہے۔




پاکستانی پرچم لہرانے کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی جس میں سیکٹر کمانڈر نارتھ فرنٹیئر کور بلوچستان بریگیڈیئر لیاقت علی اور کمانڈنٹ چمن اسکاؤٹس کرنل خرم جاوید نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے دوران قومی ترانہ بھی بجایا گیا اور ایف سی کے خصوصی دستے نے سلامی بھی پیش کی۔




اس موقع پر باب دوستی کی خاص طور پر تزہین و آرائش بھی کی گئی تھی اور باب دوستی کے ڈبل روڈ کے دونوں جانب شجرکاری بھی کی گئی تھی۔




یوم پاکستان کے دن سے باب دوستی کو نئے رنگ میں رنگ دیا گیا ہے۔




حکام کے مطابق پاکستانی پرچم اب روزانہ باب دوستی کو صبح کھولتے وقت لہرایا اور شام کو دوستی دروازہ بند ہونے پر اتارا جائے گا، پرچم اتارنے اور اٹھانے کے لیے خاص الیکٹرک مشین نصب کی گئی ہے۔




پاکستانی پرچم چمن میں اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں 15 کلو میٹر دور سے دیکھا جا سکے گا۔




Exit mobile version