83

ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور انڈیا کی بربریت کے خلاف ریلی کا انعقاد

ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور انڈیا کی بربریت کے خلاف ریلی کا انعقاد

ڈیرہ غازیخان (رپورٹ:محمد فیض )ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور انڈیا کی بربریت کے خلاف ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت پرنسپل میڈیکل کالج محمداصف قریشی اور ایم ایس ڈاکٹرشاہدسلیم نے کی ریلی سے پرنسپل ڈاکٹر آصف قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے




کہ انڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں 72 سال سے ظلم کر رکھا ہے آزادی کیلئے ہزاروں بے گناہ شہریوں کا قتل کیا گیا اس موقع پر ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر شاہد سلیم نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور عالمی برادری کو اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا 16 اگست کو عالمی کانفرنس میں پاکستان کشمیر کا موقف مضبوط انداز میں پیش کر ے گا




وہ وقت دور نہیں جب کشمیری اپنی آزادی خود منائیں گے اس ریلی میں ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر خالد تحسین، ڈپٹی ایم ایس عبدالستار انصاری، ڈاکٹر ہارون بلال، ڈاکٹر انجم اقبال و کثیر تعداد میں جملہ سٹاف نے سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کی اور کشمیر کے حقوق میں نعرے بازی کی گئی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں