ڈسٹرکٹ جیل قصور میں یوم آزادی کے حوالے سے پر وقارتقریب منعقد
قصور(رپورٹ:مقصودانجم کمبوہ )قصورڈسٹرکٹ جیل قصور میں یوم آزادی کے حوالے سے پر وقارتقریب منعقد ہوئی کیک کاٹا گیا اور گلوکاروں نے پرفارم کیا جس کی صدارت سپریٹنڈنٹ جیل اصغرمنیرنے کی تقریب میںڈپٹی سپریٹنڈنٹ حق نواز ،ڈپٹی سپریٹنڈنٹ ٹیپوسلطان،صدر پریس کلب قصور حاجی محمد شریف مہر،سردارجمال الدین ڈوگرسمیت افسران نے شرکت کی
اس کے علاوہ جیل کے سزائے موت یافتہ اور دیگر سیران بھی موجود تھے تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول سے ہوا ، قومی ترانے کی گونج میں پرچم کشائی کی گئی سپریٹنڈنٹ جیل اصغر منیرنے
تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب یوم آزادی ہر حوالے سے یاد گاراور قابل تعریف ہے کہ اس میں قومی جوش و جذبے سے سرشار ملی نغمے ، تقاریر اور سبق آموز ٹیبلو و پیش کئے گئے جو ہمیں لمحہ بہ لمحہ سوچنے پر مجبور کرتے
ہیں کہ ہم کیا کر رہے ہیںجبکہ ہمیں کیا کرنا چاہیے کشمیر کی آزادی کی قیمت ادا کرنے کیلئے کشمیری بھائیوں کیساتھ ساتھ ہم بھی پوری طرح تیار ہیں اور جلد ہی بھارت کے عزائم ضرور خاک میں ملیں گے اور اسے بہت جلد مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا وہ دن دور نہیں جب کشمیر میں آزادی کا سورج طلو ع ہوگا اور کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ مودی نے اپنا مکرو اور کالا چہرہ دنیا بھر کو دکھا دیا ہے
مگرپاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ اسے حضرت قائد اعظمؒ جیسا عظیم ، با اصول اور دلیر رہنما میسر آیا ہے جن کے رہنما اصولوں پر چلتے ہوئے کشمیر آزاد ہو کر رہے گا بلکہ پاکستان کا حصہ بھی بنے گااس تقریب میں ڈسٹرکٹ جیل قصورکے قیدیوں میں 14اگست کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی اور آزادی کی خوشی میں کیک کاٹے گئے اور قیدیوں کے چہروں پرجشن آزادی کے
رنگ رونما تھے اس موقع پر ملک کے نامور گلوکاروں کو بھی بلوایا گیا تھا جنہوں نے آزادی کے رنگوں کو ڈوبالا کر دیا نغمے گاتے ہوئے رقص کا مظاہری بھی کیا گیا پوری ڈسٹرکٹ جیل کو سبز ہلالی پرچموں سے سجایا گیا