105

ڈیرہ غازیخان پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاٶن جاری

ڈیرہ غازیخان پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاٶن جاری

ڈیرہ غازیخان (محمد فیض۔ سٹی رپورٹر ) ڈیرہ غازیخان پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاٶن جاری، تھانہ سٹی پولیس نے جوإ کے اڈہ پر چھاپہ مار کر 5 جواریوں کو گرفتار کر لیا اور داٶ پر لگی رقم 12740 روپے بھی قبضہ میں لے لی۔ تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی سٹی ضیإ الحق کی




ہدایت پر سرکل بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ تھانہ سٹی پولیس کومخبر نے اطلاع دی کہ کچھ لوگ جوإ کھیل رہے ہیں اگر ریڈ کیا جاۓ تو پکڑے جا سکتے ہیں جس پر پولیس تھانہ سٹی نے ایک پارٹی تشکیل دے کر چھاپہ مارا تو جواری جوا کھیلنے میں مصروف تھے




پولیس کی ٹیم نےکامیاب ریڈ کرکے 5 جواریوں اور داو پر لگی رقم 12740 روپے سمیت گرفتار کرلیا اور گرفتا رجواریوں کے خلاف مقدمہ درج کرکےقانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او




تھانہ سٹی عصمت عباس نے کہا کہ میرے علاقے میں کسی کوجوا کھیلنے کی رعایت نہیں دی جائے گی اور جواریوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رھے گا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں