Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ایوب میڈیکل کمپلیکس میں ایمرجنسی مریضوں کے ساتھ جانوروں سے بدتر سلوک

ایوب میڈیکل کمپلیکس میں ایمرجنسی مریضوں کے ساتھ جانوروں سے بدتر سلوک

ایوب میڈیکل کمپلیکس میں ایمرجنسی مریضوں کے ساتھ جانوروں سے بدتر سلوک

ایبٹ أباد (وقاص باکسر :بیورو چیف ایبٹ أباد)ایبٹ آباد( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایوب میڈیکل کمپلیکس میں ایمرجنسی مریضوں کے ساتھ جانوروں سے بدتر سلوک ہونے لگا، ہزاروں روپے تنخواہیں لینے والے ملازمین نے مریضوں کے ساتھ غیراخلاقی رویہ کو معمول بنالیا ہے ڈاکٹر کی جانب سے




تجویز ایمرجنسی الٹرا ساؤنڈ کی دنوں میں تاریخیں دی جاتی ہیں ،الٹرا ساونڈ ڈیپارٹمنٹ میں 50 سے اوپر الٹرا ساونڈ کرنا توہین سمجھا جاتا ہے، جبکہ ڈاکٹر کے تجویز کردہ الٹرا ساؤنڈ پر 6 سات دن بعد کی تاریخ دی جاتی ہے





 

،میڈیکل ڈائریکٹر کی کمزور گرفت ضلع کے دور دراز سے آنے والے مریضوں کیلئے سوہان روح بن چکی ہے ،ذرائع کے مطابق صوبہ کے بڑے تدریسی ہسپتال میں ہونے والی بے قاعدگیوں کو تبدیلی کے نام پر آنے والی حکومت 6 سالوں ختم نہ کر سکی ،غریب مریضوں کو ہسپتال میں بغیر سفارش




علاج کی سہولت میسر نہیں رہی سہی کسر بدتمیز اور بد اخلاق ملازمین اور چند گنے چنے ڈاکٹرز پوری کر دیتے ہیں اس حوالے سے اکثر شکایات او پی ڈی آنے والے مریضوں کی ہیں جنھیں ڈاکٹر ز کی جانب سے تجویز کردہ الٹرا ساؤنڈ یا تشخیصی ٹیسٹوں میں باقاعدہ طور پر




فراہمی میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،کسی بھی مریض کو ڈاکٹرز کی جانب سے ایمرجنسی الٹرا ساؤنڈ اور ٹیسٹوں میں جدا طریقہ کا ر اختیار کرنے کی ضرورت ہے ،تاکہ زیادہ تکلیف میں مبتلا مریضوں کو فوری طبعی امداد ممکن ہوسکے جبکہ یہاں اخلاقی حدوں کو پار کر کے اور




انسانیت کی تذلیل کرکے رسوا کیا جاتا ہے جو مریض کی تکلیف میں مذید اضافہ کرتی ہے اور لڑائی جھگڑے کا سبب بھی بنتی ہے ،ایوب میڈیکل کمپلیکس میں ایمرجنسی مریضوں اور او پی ڈی آنے والے مریضوں کی سہولت کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔




Exit mobile version