سٹی پارک میں محکمہ جنگلات کے زیر انتظام ہر بشردو شجر،پلانٹ فار پاکستان مون سون کی شجر کاری مہم
ڈیرہ غازی خان(محمد فیض:سٹی رپورٹر ) سٹی پارک میں محکمہ جنگلات کے زیر انتظام ہر بشردو شجر،پلانٹ فار پاکستان مون سون کی شجر کاری مہم کے آغاز کی تقریب کی گئی جس میں مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی،کمشنر ڈیرہ غازی خان ملک مدثر ریاض، چیئرمین لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی خان دریشک، ایم پی اے شاہینہ نجیب کھوسہ، مہمان خصوصی شرکت
اور سینیئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔تمام مہمان گرامی نے اپنے دست مبارک سے پودا لگایا تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی خان دریشک نے کہا درخت ہماری زندگی میں بہت اہم ہیں شجر کاری کرنا سنت رسول ہے
درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے مزید کہا کہ انشااللہ کیلن اینڈ گرین پاکستان ہم بنائے گے اور ساتھ ساتھ کرپشن فری پاکستان ہوگا انہوں نے کہا
ہم اس اولاد بیوی بچوں کے لئے کرپشن کرتے ہیں جو لوگ روزے قیامت ہمیں پہچانے گے بھی نہیں قرآن مجید میں ہے کہ روزے قیامت جب انسان کوحق حساب کے لئے کھڑا کیا جائے گا تو کوئی کسی کو نہیں پہچانے گا بیوی خاوند کو ماں بیٹے کو بھائی بھائی کو کوئی کسی کو نہیں پہچانے گا
افرا تفری کا مقام ہوگا ہم ان لوگوں کے لئے کر پشن کرتے ہیں ۔صرف ایک باد یاد رکھ لیں جب آپ کر پشن کے کچھ پیسے جیب میں رکھ کر باہر نکل رہے ہوں گے اگر موت آجاے اور وہ چند پیسے آپ کی جیب میں ہوں گے جو آپ نے رشوت کے لیے ہوں گے کیوں کے موت کا وقت مقرر ہے کسی کو کہیں بھی آسکتی ہے ہمیں موت آجائے تو اللّه کو کیا جواب دیں گے رشوت کے پیسے جیب میں تھے
اور موت آگئی چند پیسوں کے لئے اپنی آخرت خراب کر دی
ایسے لوگوں کی ایسے افسروں کی نشان دہی کریں ہمیں باتیں میں یقین دلاتا ہوں اس کو نوکری سے نکالا جائے گا اور یہ کرپشن فری پاکستان انشااللہ بہت جلد کیلن اینڈ گرین پاکستان اور کر پشن فری پاکستان آپ کو دیکھنے میں ملے گا
مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانے سے نہ صرف ہمیں فائدہ ہوگا بلکہ ہماری آنے والی نسلوں کو بھی فائدہ ہو گا انشااللہ ڈی جی خان کو کیلن اینڈ گرین بنایں گے
کمشنر ڈیرہ غازی خان ملک مدثر ریاض نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازیخان میں پینے کے پانی کا بہت مسلہ ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ڈیرہ غازیخان میں درخت بہت کم ہیں ہم حکومت پنجاب کی ھدایت پر انشااللہ ڈیرہ غازیخان کے ہر مسلہ کو بہت جلد ختم کر دیں گے انہوں نے کہا میں تمام محکموں کو ھدایت کرتا ہوں کے سب شجر کاری مہم میں اپنا کردار ادا کرے مزید کہا کہ وزیراعلی صاحب نے ڈیرہ غازیخان کی سیوریج کے لیے نیو پروگرام تشکیل دے دیا ہے جس کے لیے 3 ارب روپے کی لاگت سے نیو سسٹم بنیا جائے گا جو اگلے 50 سال تک مفید ہوگا ۔ایم پی اے شاہینہ نجیب کھوسہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ درخت اللّه پاک کی نعمت ہے جیسے انسان کھاے پئے بغیر نہیں رہ سکتا ویسے ہی انسان کے لیے درخت بھی بہت ضروری ہیں ان سے ہم آکسیجن لیتے ہیں
مزید کہا کہ درخت صرف انسان کے لئے نہیں بلکہ ہر جاندار کے لیے بہت ضروری ہیں
تقریب کے آخر میں پاکستان و کشمیر کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی گئی