105

محکمہ جنگلات فورٹ عباس نے شجر کاری مہم کا آغاز میونسپل کمیٹی کے لان میں پودے لگا کر کیا

محکمہ جنگلات فورٹ عباس نے شجر کاری مہم کا آغاز میونسپل کمیٹی کے لان میں پودے لگا کر کیا

 تحصیل فورٹ عباس(ابو حمزہ ساجدتحصیل رپورٹر )تحصیل فورٹ عباس ۔محکمہ جنگلات فورٹ عباس نے شجر کاری مہم کا آغاز میونسپل کمیٹی کے لان میں پودے لگا کر کیا ۔پودے سابقہ صدر پریس کلب عبدالحفیظ ضیاء ۔ صدر انجمن تاجران و چئرمین پریس کلب محمد سلیم زاہد ۔ مبشر چوہدری بانی فورٹ پریس کلب ۔




غلام مصطفی اے آر وائی اور محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نےبھی پودے لگا کر اپنی قومی ذمہ داری پوری کی۔اس موقع محکمہ جنگلات کے رینج فاریسٹ آفیسر فورٹ عباس محمد ایوب ملکیرا۔عابد محمود ۔دلاور حسین بلاک افیسر۔ محمد اسرار ۔حسن محمود۔محمد فیاض شبیر احمد فاریسٹ گارڈ بھی موجود تھے ۔محمد ایوب رینج فاریسٹ آفیسر فورٹ عباس نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ




ہمیں ایک لاکھ پودے لگانے کا ٹارگٹ دیا گیا ھے جس میں سے 25ہزار پودے مختلف کالجز سکولز اور مختلف ڈیپارٹمنٹ کو دیکر لگوا دیے گئے ہیں ۔انشاءاللہ باقی ٹارگٹ جلد پورا کرکے اپنی محکمانہ اور قومی ملی ذمہ داریاں پوری کریں گے ۔پودے لگا کر ہم ماحولیاتی آلودگی اور وافر مقدار میں آکسیجن مہیا ہو گی۔اس موقع پر موجود صدر انجمن تاجران وچئرمین پریس کلب محمد سلیم زاہد نے




محکم جنگلات کی شجرکاری مہم کو وزیر اعظم عمران خاں کے سر سبز اور ہرا بھرا ملک کے مطابق قرار دیا ۔اور امید ظاہر کی کہ شجر کاری مہم پورے قومی و ملی جذبہ سے کی جائے گی اور لکڑ کاٹنے والے مافیا پر بھی شکنجہ تنگ کرکے ایک محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا جائے گا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں