Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے مسلسل کرفیو اور نہتے عوام پر ظلم

مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے مسلسل کرفیو اور نہتے عوام پر ظلم

مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے مسلسل کرفیو اور نہتے عوام پر ظلم

مظفرآباد ( رپورٹ:الیاس اعوان ) مہاجرین جموں کشمیر بھارتی ریاستی جبر کیخلاف سڑکوں پر نکل پڑے بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے ۔اقوام متحدہ سے کشمیر کو بچانے کی




اپیل کردی۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے مسلسل کرفیو اور نہتے عوام پر ظلم و تشدد کیخلاف مہاجرین بستی بسناڑہ کے سینکڑوں افراد سڑک پر نکل پڑے خواتین، نوجوان اور بچوں نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر




آزادئ جموں کشمیر کے نعرے درج تھے کشمیر کو لے کر غم اور غصے سے بپھرے مظاہرین نے بھارتی

وزیر اعظم نریندرہ مودی کا پتلہ اور بھارت کا جھنڈہ بھی نظر آتش کیا۔ بھارت مخالف احتجاجی ریلی کی قیادت مشتاق السلام، امتیاز لون، حمزہ شاہین، عزیراحمدغزالی ،عبدالاحد لون، آصف مخدومی، عمرآصف، گل زمان تانترے، ممتاز عباسی، سجاد شاہ، زاہد فاروق، گلزار ملک، اقبال میر




، محمد اسماعیل خان، زارہ نزیر اعوان ، فریدہ شاہین، ناز بی بی، سدرہ بانواور دیگر نے کی۔ مقررین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے مقبوضہ جموں کشمیر آج 16 دنوں سے مسلسل کرفیو اور پابندیوں کی زد میں ہے ۔ بھارت کے ظلم، تشدد اور بربریت کا راج قائم ہے 16دنوں سے کشمیر میں محصور ہمارے پیاروں کی کوئی خبر نہیں ہے ۔ ہمارا کشمیر بھارت کے ظلم کا شکار ان کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہیں، بھارتی افواج نے پوری ریاست کو کرفیو میں جھکڑ رکھا ہے




۔مقررین نے کہا کے بھارتی افواج نے ہمارے گھروں کو ہماری ریاست کو جیل میں تبدیل کردیا ہے۔ پورا کشمیر قید خانے میں تبدیل کردیا گیا ہے بھارتی افواج کے کرفیو کی وجہ سے بچے دودھ کیلیئے ترس رہے ہیں بیماروں کو علاج میسر نہیں ۔ بھارتی ظلم کی وجہ سے لاکھوں گھرانے خوراک کی کمی کا شکار ہو چکے ہیں، بھارتی افواج ہمارے بھائیوں کو جیلوں میں ڈال رہی ہے




۔ بھارتی افواج ہمارے بزرگوں کو مار رہی ہے۔ جموں کشمیر جل رہا ہے ، مقررین اقوام متحدہ سلامتی کونسل اور او آئی سی سے محصور کشمیری عوام کو بچانے کیلیئے آپنا مؤثر کردار ادا کریں،

بھارتی افواج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی شدید پامالیوں کا نوٹس لینا عالمی برادری کی زمہ داری ہے ۔ مظاہرین نے سڑک پر مارچ کیا اور آزادئ کشمیر کے نعرے بلند کیئے۔۔۔۔۔۔




Exit mobile version