ڈی پی او اسد سرفراز کی ایس پی انوسٹی گیشن، سرکل آفیسران اور ضلع بھر کے ایس ایچ او سے میٹنگ
ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر )ڈی پی او اسد سرفراز کی ایس پی انوسٹی گیشن، سرکل آفیسران اور ضلع بھر کے ایس ایچ او سے میٹنگ۔ میٹنگ کے دوران ڈی پی او اسد سرفرز نے کہا
عوام الناس کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہےغریب اور مظلوم عوام کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی
تمام پولیس آفیسران عوام الناس کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں
کرپٹ، بد دیانت اور غیر ذمہ دار پولیس ملازم کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔