کامسیٹس ایبٹ أباد کیمپس میں ای ایس ڈیو أٹھویں بین الاقوامی تین روزہ کانفرنس کا أغاز
ایبٹ أباد(وقاص باکسر بیورو چیف ایبٹ آباد )ایبٹ أباد کامسیٹس ایبٹ أباد کیمپس میں ای ایس ڈیو أٹھویں بین الاقوامی تین روزہ کانفرنس کا أغاز ہوگیا جس میں پندرہ سے زائد بیرون ممالک سے سائنسدانوں نے شرکت کی کانفرنس کے مہمان خصوصی کمشنر ہزارہ سید ظہیرالسلام تھے
کانفرنس کا باقاعدہ أغازتلاوت کلام پاک سے ہوا اسکے بعد کانفرنس کے چیرمین ڈاکٹرپروفیسر ارشاد نے کانفرنس میں شرکاہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس قومی اور بین لاقوامی سطح پر نوجوانوں اور پروفیسرز کو ایک پلیٹ فارم پراکٹھا کرکے ماحولیاتی
ألودگی اور دیگراہم مسائل پرغوروفکرکرنےکی ہے جسکا مقصد عام عوام کو بھی ماحولیاتی ألودگی کے متعلق علم ہو
انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی ألودگی تیزی سے پھیل رہی ہے اور ہم اسکی روک تھام میں ناکام ہوتے جارہے ہیں جس سے ہمارے ملکوں میں بیماریاں عام ہوتی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں پانی تیزی سے کم ہوتا جارہاہے انہوں نے کانفرنس میں شرکاہ کو ألودہ پانی کو صاف کرنے کے جدید طریقے متعارف کروائی أخرمیں مہمان خصوصی کمشنرہزارہ سید ظہیرالسلام نے
کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم طرح طرح کے مسائل کا شکار ہوگئ ہیں اگرأج ہم نے ماحولیاتی ألودگی کو نہ روکا تو ہماری نئی نسلیں اس سے متاثر ہوں گی ہم سب نے مل جل کر ماحولیاتی ألودگی کو روکنا ہوگا اسکے لیے ہم نے بھرپور اقدامات اٹھانے ہوں گے خاص کر نوجوان طبقہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ تیزی سے پھیلتی ہوئی ماحولیاتی
ألودگی تھم سکے انہوں نے مزید کہا کہ اسکو روکنے کے لیے تاجروں عوام سول سوسائٹی اور اداروں نے اپنابھرپور کرداراداکرناہوگا میں اینووائرل پروٹیکشن سوسائٹی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ وہ ماحولیاتی ألودگی کوروکنے میں دن رات محنت کررہیں ہیں أخر میں ایبٹ أباد کیمپس ڈراہیکٹر ارشد پرویز نے کمشنر ہزارہ کو یادگاری شیلڈ پیش کی ۔