78

فیڈرل تعلیمی بورڈ کے انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحان میں ہونہار طالبہ جویریہ بتول نے 915 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل

فیڈرل تعلیمی بورڈ کے انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحان میں ہونہار طالبہ جویریہ بتول نے 915 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل

ترنول (اسحاق عباسی چیف رپورٹر )فیڈرل تعلیمی بورڈ کے انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحان میں ہونہار طالبہ جویریہ بتول نے 915 نمبرز کے ساتھ اپنے کالج میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی.ہونہار طالبہ دو سال قبل بھی راولپنڈی بورڈ سے تیسری پوزیشن حاصل کر چکی ہے.تفصیلات کے




مطابق گاوں نون ڈہوک مکھن کی رہائشی ہونہار طالبہ جویریہ بتول نے اسلام آباد ماڈل کالج آئی چودہ سے انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحان 1100میں سے 915 نمبرز حاصل کر کے اپنے کالج میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے.جویریہ بتول نے ابتدائی تعلیم اپنے گاوں میں ہی حاصل کی اور




ہمیشہ نمایاں پوزیشن حاصل کی.میڈیا سے گفتگو میں جویریہ بتول نے کہا کہ وہ اردو میں پی ایچ ڈی کرنا چاہتی ہے کیونکہ اردو ہماری قومی زبان ہے,اردو کی وجہ سے ہمیں عربی سیکھنے میں بھی




آسانی ہوتی ہے جو پغمبروں کی زبان ہے.جویریہ بتول نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنی ٹیچرز اور والدین کے سر باندھا.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں