69

ڈی پی او اسد سرفراز کی محرم الحرام کے حوالے سے امن کمیٹی کے ممبران سے خصوصی میٹنگ

ڈی پی او اسد سرفراز کی محرم الحرام کے حوالے سے امن کمیٹی کے ممبران سے خصوصی میٹنگ

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر )ڈی پی او اسد سرفراز کی محرم الحرام کے حوالے سے امن کمیٹی کے ممبران سے خصوصی میٹنگ۔ڈی پی او نے کہا کہ محرم الحرام میں تمام مکاتب فکر کے لوگ قیام امن کے لئے بہترین اور مثالی کردار ادا کریں۔ہمارا مقصد ملکر پرامن ماحول فراہم کرنا اور




امن و امان قائم رکھنا ہے۔امن کمیٹی کے ممبران اپنی ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے عوام الناس میں دین اسلام سے محبت کو عام کریں اور لوگوں میں یہ پیغام دیں کہ وہ غیر ضروری بیانات اور افواہوں کے متعلق کان نہ دھریں۔امن کمیٹی ممبران کی ذمہ داری ہے کہ وہ متحد ہو کر تخریب کار عناصر اور




فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے والوں کو ناکام بناتے ہوئے عوام الناس کو محبت امن اورمذہبی ہم آہنگی کا ثبوت دیں۔ دوران میٹنگ امن کمیٹی ممبران نے کہا کہ ہم محرم الحرام میں امن و امان قائم رکھنے کی بھر پور یقین دہانی کراتے ہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں