ٹیکنیکل کورسز ، اوپن ٹیک کورسز ، زرعی کورسز ، شارٹ ٹرم تعلیمی پروگرامز وغیرہ کے داخلے جاری ہیں چوہدری غلام حسین
قصور(مقصود انجم کمبوہ بیورو چیف)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر قصور چوہدری غلام حسین نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2019کے داخلے میٹرک ، انٹر میڈیٹ ، درس نظامی ، اللسان العربی (ابتدائی عربی کورس) ، عربی بول چال ،
سرٹیفکیٹ ان لا ئبریرین شپ، لغت القرآن ، ٹیکنیکل کورسز ، اوپن ٹیک کورسز ، زرعی کورسز ، شارٹ ٹرم تعلیمی پروگرامز وغیرہ کے داخلے جاری ہیں ۔ جن کی آخری تاریخ 4ستمبر 2019ہے ۔ مذکورہ پروگرامز کے پراسپکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائیٹ online.aiou.edu.pkپر موجود ہیں ۔ انہوں نے
بتایا کہ ایم اے /ایم ایس سی ، ایم سی جینڈ راینڈ ویمن سٹڈیز ، ایم سی پاکستان سٹڈیز ، ایم ایس سی اکنامکس ، ایم اے اردو، ایم ایس سی سٹیٹ ، ایم ایس سی فزکس ، ایم ایس پبلک نیو ٹریشن ، ایم کام ، ایم اے عربی ، اسلامیت اور ٹیچنگ ٹریننگ پروگرامز ، ایم ایڈ (آل سپشلائزیشن ) ،
بی ایڈ ڈیڑھ سالہ ، بی ایڈ اڑھائی سالہ ، بی ایڈ چار سالہ اور بی ایس چار سالہ (ODL) پروگرامز ، بی ایس (اکاﺅنٹنگ اینڈ فنانس ) ، بیچلران بزنس ایڈمنسٹریشن ، لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسز ، جینڈر اینڈ ویمن سٹڈیز ، ماس کمیونیکیشن ، اردو ، انگلش، مطالعہ پاکستان ، انسٹرکشنل ڈیزائزائن اینڈ ٹیکنالوجی اور ایسوسی ایٹ ڈگری ان ایجو کیشن /کامرس اور بی اے کے جاری طلبہ کے داخلے یکم ستمبر 2019سے 15اکتوبر تک جاری رہیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ پراسپکٹس
/داخلہ فارم بروز ہفتہ اور اتوار بھی حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔ مزید معلومات کیلئے طلباءعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل سینٹر صدر دیوان روڈ قصور کے فون نمبر 049-2723723پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔ وہ داخلہ کے مہم کے سلسلہ میں ضلع قصور کے مختلف علاقوں میں جا کر
سیمینار اور اوپن ڈے کا انعقاد کر رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاءالقیوم اور ڈائریکٹر ریجنل سروسز انعام اللہ شیخ کی قیادت میں دن دوگنی رات چوگنی ترقی کر رہی ہے ۔
تعلیم ہر انسان کی پہنچ میں اور اسکی دہلیز پر کے نعرے کو عملی جامہ پہنانے میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا مشن سب کے سامنے ہے ۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے
آخری تاریخ کا انتظار کئے بغیر مقررہ تاریخوں کے اندر فوری طور پر متعلقہ پروگرام میں داخلے کیلئے اپلائی کریں اور جاری طلباءاپنا داخلہ آن لائن بھجوائیں