Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

بھارتی آبی جارحیت دریائے ستلج سیلاب متاثرین کے لیے سہولیات کا فقدان متاثرین بے یارومدد گار

بھارتی آبی جارحیت دریائے ستلج سیلاب متاثرین کے لیے سہولیات کا فقدان متاثرین بے یارومدد گار

بھارتی آبی جارحیت دریائے ستلج سیلاب متاثرین کے لیے سہولیات کا فقدان متاثرین بے یارومدد گار

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیورو چیف)بھارتی آبی جارحیت دریائے ستلج سیلاب متاثرین کے لیے سہولیات کا فقدان متاثرین بے یارومدد گارانتظامیہ صرف کاغذی اور فوٹو سیشن تک محدودتفصیلات کے مطابق کون کرے گا دادرسی بھارتی آبی جارحیت کی وجہ دیائے ستلج دریا میں نچلی سطح کا سیلاب آچکا ہے




مزید پانی آنے کی وارننگ جاری ہو چکی ہے آس پاس کی زمینیں زیر آب اور فصلیںتباہ ہو چکی ہیں اور متعدد دیہاتوں،مستے کی ،ماہی والا، چندہ سنگ وغیرہ کا زمینی راستہ منقطہ ہو گیا ہے مگر انتظامیہ بڑے بڑے دعوﺅں اور فوٹوسیشن تک محدود ہے متاثرین اپنی مدد آپ متاثرہ علاقوں سے باہر نکل رہی ہے




جن متاثرہ لوگوں کے رشتہ دارپاس قصور میں رہتے ہیں وہ فوری وہاں منتقل ہو گئے ہیں متاثرین کا کہنا تھا کہ جب سے سیلاب آیا ہے ہمارے پاس کوئی بندہ نہیں آیا ہے اور نہ ہی انتظامیہ سمیت کوئی حکومتی نمائندہ بھی نہیں آیاسرکاری گاڑیاٰں ضرور آتی جاتی نظر آتی ہیں ہم اپنے سامان اور




مویشیوں کے ہمراہ اپنی مدد آپ پانی آنے کی وجہ سے نکلنے پر مجبور ہیںمصوم بچوں سے لیکر بڑوں تک بے یاروں مدد گاردرختوں کے سائے میں بیٹھے ہیںاور اس انتظار میں ہین کے کوئی حکومت وقت کی جانب سے مدد مل سکے بڑے بڑے افسر ان بڑے گاڑیوں کے قافلوں میںچکر لگاتے نظر آتے ہیں

مگر ہم تین روز سے بے گھر ہو کر بھوکے پیاسے مدد کے منتظر ہیںدوسری جانب انتظامیہ کی طرف سے سب اچھا کا رونا رو کر کاغذی کاروائی اور فوٹو سیشن تک محدود ہے لوگوں کا مزید کہنا تھا کہ سابقہ ادوار کی




طرح اس بار بھی ہمیں رسوائی کے سوا کچھ ملتا نظر نہیں آرہا اور سیلاب کی آڑ میںقومی خزانہ کو بھاری ٹیکہ لگے گاوزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب اور آرمی چیف سے دادرسی کا مطالبہ کرتے ہیں




Exit mobile version