Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اوورسیز پاکستانیوں کے لئے میری کوششیں جاری ہیں، کیپٹن عاصم

اوورسیز پاکستانیوں کے لئے میری کوششیں جاری ہیں، کیپٹن عاصم

اوورسیز پاکستانیوں کے لئے میری کوششیں جاری ہیں، کیپٹن عاصم

اوورسیز پاکستانیوں کے لئے میری کوششیں جاری ہیں، کیپٹن عاصم

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف )اوورسیز پاکستانیوں کے لئے میری کوششیں جاری ہیں، اپنے حالیہ دورہ پاکستان میں مختلف حکومتی شخصیات سے ہونے والی ملاقاتیں بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں،




میری خواہش ہے کہ اوورسیز میں مقیم پاکستانی بہترین اور آزاد ماحول میں کام کرکے اپنا روزگار کماسکیں، ان خیالات کا اظہار سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ میری زندگی کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو ان کے مسائل سے نجات دلانا ہے




اور اس سلسلے میں کسی بھی حد تک جانے کے لئے تیار ہوں جب بھی میں پاکستان جاتا ہوں تو اوورسیز پاکستانیوں کے بارے میں مختلف حکومتی شخصیات سے بات چیت ضرور کرتا ہوں، میرا مقصد حکومت کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے گاہے بگاہے آگاہ کرنا ہے، میری کوششیں جاری ہیں




اور انشاء اللہ وہ دن زیادہ دور نہیں جب اوورسیز پاکستانی مسائل سے آزاد ہوکر اپنے کام سرانجام دیں گے، مجھے امید ہے کہ اوورسیز پاکستانی خصوصا” مڈل ایسٹ میں مقیم پاکستانی میرے ہاتھ مضبوط کریں گے اور میری کوششوں کا بھرپور ساتھ دینگے




Exit mobile version