126

محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام عالمی حضرت بابا بلھے شاہ کانفرنس کا انعقاد

محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام عالمی حضرت بابا بلھے شاہ کانفرنس کا انعقاد

قصور (مقصود انجم کمبوہ بیورو چیف )محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام ”عالمی حضرت بابا بلھے شاہ کانفرنس “ کا انعقاد۔ پاکستان سمیت دنیا بھر سے زائرین کی ایک بڑی تعداد کی شرکت ۔ فضا ءنعرہ تکبیر اللہ اکبر ، نعرہ رسالت یا رسول ﷺ سے گونجتی رہی جبکہ حضرت بابا بلھے




شاہ ؒکے صوفی کلام پر زائرین بے ساختہ جھوم اٹھے ۔ تفصیلات کے مطابق حضرت بابا بلھے شاہ ؒکے 262ویں سالانہ عرس کے موقع پر محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر انتظام ”عالمی حضرت بابا بلھے شاہ کانفرنس “ منعقد کی گئی ۔ جس کی صدارت صوبائی وزیر اوقاف صاحبزادہ




سید سعید الحسن شاہ نے کی جبکہ کانفرنس میں سیکرٹری ذوالفقار احمد گھمن ، ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ، ایڈمنسٹریٹر لاہور زون محمد اشرف و دیگر نے بھی شرکت کی ۔ کانفرنس سے جید علماءمشائخ ، سکالر ز نے خطابات کئے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں