بغیر ہیلمٹ،غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاون کا فیصلہ
ڈیرہ غازی خان (محمد فیض سٹی رپورٹر )بغیر ہیلمٹ،غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاون کا فیصلہ- موٹر سائیکل چوری روکنے اور روڈ حادثات پر قابو پانے کے لیے جامع پلان تیار ۔آرپی او عمران احمر ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان آر پی او عمران احمرکی زیرصدارت دو نکاتی ایجنڈے پرمیٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں
ڈی پی او ڈی جی خان اور دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی ۔میٹنگ میں مہلک حادثات اور موٹر سائیکل چوری کی روک تھام کے امور زیر بحث آئے – آرپی او عمران احمر نےبغیرہیلمٹ موٹر سائیکل سوار ،غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاون کے احکامات جاری کئے
۔اس کے ساتھ ساتھ انہوں نےکہا کہ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کو روکنے سے متعلق بھر پور عملی اقدامات اٹھانے جائیں ۔ آر پی او ڈیرہ غازیخان کا کہنا تھا کہ روڈ حادثات میں ہونے والے جانی نقصان پر دلی افسوس ہوتا ہے
روڈحادثات میں نمایاں کمی لانے کے لئے ٹائم ٹکٹنگ اور سپیڈ چیکنگ کے نظام کو مزید موثر کیا جارہا ہے- اس حوالے سے بہت جلد ایک جامع پلان جاری کریں گے-