Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ناصر محمودبشیر اور ڈی پی او حسن اسد علو ی کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلہ میں ضلع بھر کے لا ئسنسداران تعزیہ کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ناصر محمودبشیر اور ڈی پی او حسن اسد علو ی کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلہ میں ضلع بھر کے لا ئسنسداران تعزیہ کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ناصر محمودبشیر اور ڈی پی او حسن اسد علو ی کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلہ میں ضلع بھر کے لا ئسنسداران تعزیہ کا اجلاس

میانوالی (رپورٹ:نوید ملک)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ناصر محمودبشیر اور ڈی پی او حسن اسد علو ی کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلہ میں ضلع بھر کے لا ئسنسداران تعزیہ کا اجلاس گذشتہ روز پو لیس لا ئن میں منعقد ہوا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ناصر محمو دبشیر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر امن وامان بر قراررکھنے کے




حوالہ سے لا ئسنسداران تعزیہ و منتظمین مجا لس کو اپنے اردگرد کے ماحول پر خصوصی نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ تعزیہ کے روٹس پر صفائی ستھرائی، یا کسی اورمسئلہ کے حوالہ سے لائسنسداران اپنی ضروریات سے ضلعی انتظامیہ اور میانوالی پو لیس کو آگا ہ کر یں۔انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام میں حکو مت کی جا نب سے جاری کر دہ ضا بطہ اخلاق پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میانوالی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے




حوالہ سے شاندار روایات کا حامل ہے اور تما م مکا تب فکر نے اس سلسلہ میں ہمیشہ مثبت اور تعمیری کر دار ادا کیا اور ضلعی انتظامیہ اورمیانوالی پو لیس سے ہمیشہ تعاون کیا ہے تاہم مو جودہ ملکی حالات کے پیش نظر زیا دہ چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تما م مسلما ن خواہ وہ جس بھی ملک سے تعلق رکھتے ہو ں امام عالی مقام حضرت امام حسین ؓ اور شہداء کر بلا کو محرم الحرام میں اپنے اپنے طورپر خراج عقیدت پیش کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ





اما م حسین ؓ سب کا ہے اسے کسی ایک ملک سے منسلک نہیں کیا جا سکتا۔ڈی پی او میانوالی اس حسن علوی نے لا ئسنسداران تعزیہ سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ میانوالی پو لیس محرم الحرام کے پرا من انعقاد کیلئے جا مع اور فول پروف سیفٹی و سیکورٹی پلا ن تیار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لا ئسنسداران تعزیہ کا محرم الحرام میں کلیدی کردار ہے۔انہیں اپنی ذمے داری احسن طریقہ سے پو ری کر نے کی ضرورت ہے۔روٹس اور اوقات کی پا بندی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ





محرم الحرام کے دوران لا ئسنسداران سیکورٹی کے حوالہ سے رضا کا ران کی فہرستیں فرا ہم کریں۔میانوالی پو لیس ان کو باقاعدہ تربیت دے گی اور خصوصی کارڈ بھی جاری کر ے گی۔ڈی پی او نے لائسنسداران کو ضا بطہ خلاف، لا ؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی اور دیگر اقدامات سے لا ئسنسداران کو آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں سوشل میڈیا /ایس ایم ایس کے ذریعہ شر پسند عناصر غلط قسم کی خبریں اور افواہیں پھیلا سکتے ہیں جس سے مذہبی انتشار پھیلنے کا خدشہ ہو تا ہے۔




اس قسم کی خبروں اور افواہوں پر قطعی یقین نہ کر یں اور اگر کو ئی معاملہ آپ کے علم میں آئے تو بر اہ راست میانوالی پو لیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران سے رابطہ کریں۔تا کہ اس کا سدبا ب ممکن ہو سکے۔ڈی پی او نے کہا کہ ضلع میانوالی میں تما م مکا تب فکر با ہمی احترام کے رشتہ سے جڑے ہو ئے ہیں اور ہمیشہ امن کا داعی رہے ہیں۔اس محرم پر بھی وہ ان روایات کو بر قرار رکھیں گے۔




ڈی پی او نے مزید کہا کہ محرم الحرام پر تما م مکا تب فکر ان علما ئے کرام اور ذاکرین کو مدعو نہ کر یں جن پر پا بندی لگائی گئی ہے اور اشتعال انگیزی و دل آزاری سے اجتناب کر یں۔اس موقع پر لا ئسنسداران نے ضلعی انتظامیہ اورمیانوالی پو لیس سے مکمل تعاون اور ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی اورکہا کہ میانوالی پر امن ضلع ہے اور انشا ء اللہ ہم اپنی سابقہ روایات کو بر قرار رکھیں گے۔




Exit mobile version