Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

محکمہ صحت و لائیو سٹاک کے تمام کیمپس جاری اورعلاقہ مکینوں اور انکے جانوروں کو مفت علاج کی سہولیات فراہم محمد اظہر حیات

محکمہ صحت و لائیو سٹاک کے تمام کیمپس جاری اورعلاقہ مکینوں اور انکے جانوروں کو مفت علاج کی سہولیات فراہم محمد اظہر حیات

محکمہ صحت و لائیو سٹاک کے تمام کیمپس جاری اورعلاقہ مکینوں اور انکے جانوروں کو مفت علاج کی سہولیات فراہم محمد اظہر حیات

قصور (مقصود انجم کمبوہ بیورو چیف)ڈپٹی کمشنر قصور محمد اظہر حیات نے کہا ہے کہ متاثرہ علاقہ جات میں لگائے گئے محکمہ صحت و لائیو سٹاک کے تمام کیمپس جاری اورعلاقہ مکینوں اور انکے جانوروں کو مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرتے رہیں گے





،اللہ کا شکر ہے کہ دریائے ستلج میں پانی کا بہاﺅ 56ہزار کیوسک سے کم ہو کر دوبارہ 46ہزار کیوسک تک پہنچ رہا ہے اور اسکے بہاﺅ میں لگا تا ر کمی واقع ہو رہی ہے ،امید کی جاسکتی ہے کہ آئندہ چند روز میں صورتحال بالکل نارمل ہو جائیگی




،تلوار پوسٹ اور سہجرہ فلڈ ریلیف کیمپس جاری رہیں گے جبکہ بقیہ تمام کو آج سے وائنڈاپ کر دیا جائے ،محکمہ صحت و لائیو سٹاک کے ریلیف کیمپوں میں بھی فوری بجلی سپلائی یا بلا تاخیر متبادل کے طور پر جنریٹرز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔




انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج ڈسٹرکٹ فلڈ کنٹرول کے حوالے سے تمام محکمہ جات کے افسران کے ساتھ فلڈ ریلیف کیمپ تلوار پوسٹ پر منعقدہ خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی ،




اے سی قصور انعم زید، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نذیر احمد ،ایس ای لیسکو امداد علی ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک طارق محمود ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن زاہد ہما شاہ ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر فرزند علی ،




ایکسئین ایری گیشن عدن ضیا، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے حافظ عثمان و دیگر نے اجلاس میں شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر قصور نے ہدایت کی کہ تلوار پوسٹ اور سہجرہ میں قائم کئے گئے فلڈ ریلیف کیمپ جاری رہیں گے جبکہ بقیہ تمام کو سیلابی پانی کے بہاﺅ کی شدت میں لگا تار کمی واقع ہونے کی وجہ سے آج سے وائنڈ اپ کیا جا رہا ہے ۔




ڈپٹی کمشنر قصور نے اجلاس میں موجود لیسکو افسران کو سیلابی پانی کے اترنے کا انتظار کرتے رہنے کی بجائے متاثرہ علاقہ جات میں علاقہ مکینوں کو بجلی کی جلد سے جلد سپلائی کو یقینی بنانے یا اس کیلئے فوری طور پر متبادل انتظامات کرنے کی ہدایت کی




۔ڈپٹی کمشنر قصور محمد اظہر حیات نے متعلقہ افسران کو متاثرہ علاقہ جات کے کسانوں کی فصلات کو پہنچنے والے نقصان کے حوالے سے سروے کو جلد سے جلد مکمل




Exit mobile version