ڈی پی او اسد سرفراز کی محرم الحرام کے حوالے سے سرکل کوٹ چھٹہ کے لائسنس داران تعزیہ اور منتظمین ہائے سے میٹنگ
ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر )ڈی پی او اسد سرفراز کی محرم الحرام کے حوالے سے سرکل کوٹ چھٹہ کے لائسنس داران تعزیہ اور منتظمین ہائے سے میٹنگ دوران میٹنگ
ڈی پی او نے کہا کہ منتظمین کے رضا کار مجالس اور جلوسوں میں تلاشی کو یقینی بنائیں
۔اشتعال انگیز تقاریر کرنے والوں اور امن دشمن عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے۔مجالس اور روٹس سمیت قواعد و ضوابط پر سو فیصد عملدر آمد کرایا جائیگا۔غیر قانونی مجالس، جلوس اور سبیل کی اجازت نہیں دی جائے گی۔منتظمین ہائے اور لائسنس دار تعزیہ پولیس کے شانہ بشانہ چلیں۔
ہمیں پورا یقین ہے اور امید کرتے ہیں کہ محرم الحرام کا عشرہ خیریت سے گزرے گا۔ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے ہیں۔ڈی پی او اسد سرفراز نے کوٹ چھٹہ کے
جلوس ہائے کے راستے کا معائنہ بھی کیا۔جلوس کے راستوں پر ڈیوٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت۔