ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت عدم توجہ نہم کلاس کا طالب علم جاں بحق
ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر )ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت عدم توجہ نہم کلاس کا طالب علم جاں بحق میرا بیٹا ساری رات تڑپتا رہا لیکن ڈاکٹروں نے کوئی توجہ نہ کی۔والد۔ورثاء نے احتجاجا لاش سٹرک پر رکھ کر مظاہرہ کیا ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چوٹی زیریں کے علاقےبستی تالپور کا رہائشی نہم کلاس کا طالب علم منظر عباس تالپور ولد نذر حسین کو گھر کے قریب سانپ نے کاٹا جیسے سول ہسپتال چوٹی زیریں لایا گیا
جہاں پر موجود ہسپتال عملہ نے ویکسین نہ ہونے پرگزشتہ رات 11 بجے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ ریفر کردیامتوفی کے والد نذر حسین کا کہنا ہے کہ ٹیچنگ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں کوئی ڈاکٹر موجود نہیں تھا ڈاکٹروں کو بلاتے رہے لیکن انہیں رحم نہ آیا۔ نرسز نے ساری رات صرف ایک بوتل ڈرپ لگائی
حالت غیر ہونے پر آئی سی یو شفٹ کرتے ہوئے دم توڑ گیاجس کے خلاف ورثا نے ہسپتال روڈ پر ٹائر جلائے اور احتجاج کرتے ہوئے روڈ روڈ بلاک کردیا۔ورثاء نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار سے مطالبہ کیا ہے
کہ غفلت کے مرتکب ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کی جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔۔ایم ایس ٹیچنگ ڈاکٹر شاہد حسین مگسی نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی