98

محرم الحرام کے حساس آیام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لۓ ڈی پی او اسد سرفراز کی قیادت میں فلیگ مارچ

محرم الحرام کے حساس آیام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لۓ ڈی پی او اسد سرفراز کی قیادت میں فلیگ مارچ

ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر )محرم الحرام کے حساس آیام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے ڈی پی او اسد سرفراز کی قیادت میں فلیگ مارچ۔فیلگ مارچ میں ڈسٹرکٹ پولیس کے ہمراہ ڈولفن فورس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس کے دستے بھی شامل تھے۔





فلیگ مارچ پولیس لائن سے شروع ہو کر بمبے چوک، قادریہ دربار سے بلاک 50 ، چوک کمہاراں والا اور کشمیر چوک سے ہوتا ہوا اہم امام بارگاہوں اور جلوس کے روٹس کا جائزہ لیتے ہوئے





واپس پولیس لائن اختتام پذیر ہوا۔فلیگ مارچ کا مقصد محرم الحرام کے حساس آیام میں عوام الناس کو یہ باور کرانا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان ہر طرح کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں