ڈی پی او اسد سرفراز نے انجمن تاجران سے پولیس لاٸن شہدإ ہال میں خصوصی میٹنگ
ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر )ڈی پی او اسد سرفراز نے انجمن تاجران سے پولیس لائن شہدإ ہال میں خصوصی میٹنگ کی۔تاجران کے جان و مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے جس کے لئے بھر پور اقدامات عمل میں لائیں جائیں گے۔
آپ تمام کاروباری حضرات کو چاہیے کہ وہ اپنی دوکانوں میں اچھے معیاری CCTV کیمرے اور آلارم سسٹم نصب کروائیں۔دن اور رات کے وقت سکیورٹی گارڈ تعینات کرتے ہوئے مارکیٹوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔آپ تمام پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آپ تربیت یافتہ سیکیورٹی گارڈز تعینات کریں جو اسلحہ چلانے کی مہارت رکھتے ہوں
۔
سیکیورٹی گارڈ ہائی کی تعیناتی کے وقت متعلقہ پولیس تھانہ کو اطلاع دیں تاکہ اس کا مکمل ریکارڈ چیک کیا جائے۔تاجران کے سیکیورٹی مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے اور آپ کے جان و مال کی سلامتی کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔