Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے رات گئے ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے رات گئے ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے رات گئے ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ

ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر )کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے رات گئے ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا انہوں نے ایمرجنسی وارڈ میں حبس محسوس کرنے پر ائیرکنڈیشنڈ کی تعداد بڑھانے کے احکامات جاری کیے




کمشنر نے گائنی وارڈ کے نزدیک بارش کے پانی کی موجودگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک روز کے اندر نکاسی کے احکامات جاری کیے

کمشنر نے نئے بلاک میں گائنی وارڈ کو تین روز کے اندر فنکشنل کرنے کی حتمی ڈیڈلائن بھی دی کمشنر نے نئے بلاک کے کارڈیالوجی وارڈ کے معائنہ کے دوران ڈاکٹرزاورعملہ کی حاضری چیک کی




انہوں نے بیڈ پر موجود ہر مریض کے پاس جا کر عیادت کے ساتھ فراہم طبی سہولیات کے بارے میں استفسار کیا کمشنر نے مریضوں کے لواحقین سے بھی مسائل سنے اور انکے حل کے لئے فوری احکامات جاری کیے.




انہوں نے مختلف وارڈزکے معائنہ کے دوران مریضوں کو فراہم طبی سہولیات کا جائزہ لیا کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار شعبہ صحت کی بہتری کے لئے لیے اقدامات کر رہے ہیں ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں




ضروری ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف حاضری یقینی بنائیں فرائض میں غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ایم ایس ڈاکٹر شاہد حسین مگسی نے ہسپتال کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی




Exit mobile version