83

ایبٹ أبادایوب میڈیکل کمپیلکس میں موت کا رقص جاری

ایبٹ أبادایوب میڈیکل کمپیلکس میں موت کا رقص جاری

ایبٹ أباد(وقاص باکسر بیوروچیف)ایبٹ أبادایوب میڈیکل کمپیلکس میں موت کا رقص جاری سیکورٹی گارڈ کی ہٹ دھرمی نومولودبچے نے ترپ ترپ کرجان دے دی ورثاہ کا شدید احتجاج سیکورٹی گارڈ کے خلاف مقدمہ درج تفشیش شروع اس ضمن میں گزشتہ روز سمندرکٹھہ کے رہائشی نوجوان بلال خان نے صحافیوں کوبتایا کہ گزشتہ روز میرے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی

میری بیوی کوگائنی وارڈ منتقل کیا گیا جسکے پاس میری والدہ موجود تھی لیکن وہاں سیکورٹی گارڈ نے اوروارڈنرس نے انہیں وارڈ سے نکال دیا میری والدہ نے بہت اصرار کیاکہ میری بہو کے پاس کوئی نہیں ہے




بچے کودودھ دینا ہے تاہم سیکورٹی گارڈ نے انکی کوئی بات نہ مانی بلکہ نازیباالفاظ کستا رہا بعد میں بچے کی طبیعت خراب ہوئی اور بچہ بھوک کی وجہ سے رورو کرجان کی بازی ہار گیا




کافی وقت گزرنے کےبعد ماں کوشک ہوا اس نے فوری بچے کی دادی کوبلایا جس پر بچے کونرسری منتقل کیا گیا لیکن وہاں ڈیوٹی پرموجود ڈاکٹرنے کہا کہ اپکا بچہ ایک گھنٹہ پہلے فوت ہوچکا ہے جس پر ہم نے شدید احتجاج کیا




اور پولیس سمیت ہسبتال انتظامیہ کوبھی أگاہ کیا پولیس نے سیکیورٹی گارڈ کی غفلت پرمقدمہ درج کرکےتفشیش شروع کردی جبکہ ہسبتال انتظامیہ اور ایم ایس ڈی ایم ایس نے بھی واقعے کا نوٹس لیا




انکاکہناتھاکہ ہمارابچہ بلکل ٹھیک اورصحت مند تھا پہلے بچہ نرسری میں موجود تھا ڈاکٹر نے چیک اپ کرکے اور بچے کومکمل صحت یاب قرار دے کربچے کووارڈ منتقل کیا جسے بروقت دودھ نہ ملنے پر بچے کی موت واقع ہوئی ہم انصاف چاہتے ہیں




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں