آر پی او ڈی جی خان عمران احمر اور کمشنر مدثر ریاض ملک کی زیر صدارت میراتھن میٹنگ کا نعقاد
ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر )روڈ حادثات میں نمایاں کمی لانے کےلیے آر پی او ڈی جی خان عمران احمر اور کمشنر مدثر ریاض ملک کی زیر صدارت میراتھن میٹنگ کا نعقاد۔ڈی پی او ڈیرہ غازیخان اسد سرفراز ،ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسران اورپٹرولنگ پولیس اور این ایچ اے سمیت تمام متعلقہ اداروں کے نمائندگان کی شرکت
۔تفصیلات کے مطابق آر پی او ڈیرہ غازیخان عمران احمر اور کمشنر مدثر ریاض ملک کی زیر صدارت روڈ حادثات میں نمایاں کمی لانے کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد ہوا ۔ جس میں ڈی پی او ڈیرہ غازیخان اسد سرفراز ،ریجن بھر کے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسران اورپٹرولنگ پولیس اور این ایچ اے سمیت تمام متعلقہ اداروں کے نمائندہ آفیسران نے شرکت کی- آر پی او عمران احمر نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے
کہا کہ یہ اپنی نوعیت کی پہلی میٹنگ ہے جس کا واحد مقصد ہائی ویز کے اوپر انسانی جان کے ضیاع کو روکنا ہے- میٹنگ میں آر پی او عمران احمر نے ہدایات جاری کیں کہ مہلک حادثات کی صورت میں ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور ان کے لائسینس فورا منسوخ کیے جائیں-
اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ٹریفک آفیسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ سست رفتار ٹریفک مثلا ٹرالی ،پھٹہ رکشہ وغیرہ کے مالکان میں ریفلیکٹر تقسیم کیے جائیں کمشنرڈیرہ غازیخان مدثر ریاض ملک نے ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ حادثات میں کمی کے لیے گاڑیوں کی فٹنس چیک کرائی جائے
اور ضروری جگہوں پر وراننگ سائن بورڈز آویزاں کئے جائیں- آر پی او عمران احمر نے ٹریفک آفیسران کو سختی سے ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بنتے ہیں جن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جائے
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اوور سپیڈ ،اوور لوڈنگ اور غفلت کا مظاہر ہ کرنے والوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاون کی تیاری کرلی گئی ہے جس میں کسی بھی حوالے سے غلطی کے مرتکب ڈرائیوروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ میٹنگ میں گاڑیوں کی
سپیڈ لمٹ کم کرنے ،سپیڈ کیمروں کی استعداد کار بڑھانے، ہیلمٹ کے استعمال کو ہر صورت میں یقینی بنانے اور بغیر لائٹ والی اور ہائی بیم لائٹ والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرنے کے اموربھی زیر بحث آئے