150

کوٹ رادھاکشن اسسٹنٹ کمشنر کی میں نہ مانو کی ضد ،علاقائی مسائل سے چشم پوشی معمول میں شامل

کوٹ رادھاکشن اسسٹنٹ کمشنر کی میں نہ مانو کی ضد ،علاقائی مسائل سے چشم پوشی معمول میں شامل

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف)کوٹ رادھاکشن اسسٹنٹ کمشنر کی میں نہ مانو کی ضد ،علاقائی مسائل سے چشم پوشی معمول میں شامل،شہرکے بیشتر علاقے جوہروں میں تبدیل،عوام درخواستیں دے کر اُکتا گئی،احتجاج کر ڈالا،تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کو ٹرادھاکشن کے اختیارات اسسٹنٹ کمشنر زہرا دستگیر کے پاس آتے ہی علاقہ بھر کا ستیا ناس ہو گیا ،




جبکہ دوسری جانب صفائی پر تعینات عملہ افسران کی ملی بھگت سے شہر کی صفائی کرنے کی بجائے گھر بیٹھے سرکاری تنخواہوں پر موج کر رہے ہیں،لیکن جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ،گلی محلے سیوریج کے گندے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں ،گندے بدبو دار گٹر وں کے پانی کا کئی




دنوں سے کھڑے رہنا کئی بیماریوں کا سبب بن چکا ہے ، ہمارے شہر کوٹراددھاکشن کی بد قسمتی جہاں پر انتظامیہ کی عدم توجہ اور غفلت شہریوں کو مشکلات میں مبتلا کر دیتی ہے ،محلہ مانسنگھ کے علاقہ مکینوں نے




بتلا یا ہے کہ ہم اسسٹنٹ کمشنر کے پاس متعددبار درخواستیں لے کر گئے ہیں ،اور اپنی بے بسی کی داستان سنائی لیکن بے حس انتظامیہ کے کلیجے نرم نہ ہو سکے ،اہلیان علاقہ نے تبدیلی سرکار کے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے مسئلہ کی کوئی حل جوئی کی جائے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں