Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

حکومت کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا گیا

حکومت کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا گیا

حکومت کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا گیا

ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر)حکومت کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا گیاڈویژنل و ضلع کی مرکزی تقریب ٹریفک چوک پر منعقد ہوئی تقریب میں کمشنر مدثر ریاض ملک،آر پی او عمران احمر،ڈپٹی کمشنر وقاص رشید،ڈی پی او اسد سرفراز اور دیگر




افسران شریک مشیر صحت محمد خان پتافی،چئیر مین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک، ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ،اخوند ہمایوں رضا،ضلعی صدر پی ٹی آئی ملک محمد اقبال ثاقب اور دیگر کی شرکت بار ،تاجر ایسوسی ایشن،علماء اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کا جم غفیر موجودبارہ بجے پاکستان اور کشمیر کے ترانے پڑھے گئے




بارہ بجکر پانچ منٹ پر سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور تمام ٹریفک رک گئی شرکاء نے پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائےشرکاء نے ہاتھوں میں قومی اور کشمیر کے پرچم اٹھائے ہوئے تھےشرکاء۔ کے




سینوں پر قومی اور کشمیر کے پرچم کے بیجز لگائے گئے تھےشرکاء نے بازوؤں۔ پر سیاہ پٹیاں باندھیں۔پاکستان اور کشمیر کے ملی نغموں سے فضا گونجتی رہی آخر میں ،ملک و قوم کی خوشحالی اور کشمیر کی آزادی کےلیے خصوصی دعا کی گئی




Exit mobile version