ایبٹ أباد اکتیس اگست کو اپنی قائد غنوی بھٹو کا ح میں شاندار استقبال کیا جائے گا
ایبٹ آباد (وقاص باکسربیوروچیف )ایبٹ أباد اکتیس اگست کو اپنی قائد غنوی بھٹو کا ح میں شاندار استقبال کیا جائے گا جسکی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں چیرپرسن غنوی بھٹو کا ایبٹ أبادشہرمیں تاریخی جلسہ ثابت ہوگا عوام پاکستان پیپلزپارٹی شہید بھٹو میں جوق درجوق شامل ہورہی ہے
ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پاکستان پپلزپارٹی شہید بھٹو کے صوبائی صدر سید سلیم شاہ اوت ضلعی صدر علی افضل خان ایڈوکیٹ نے صحافیوں سے کیا انہوں نے کہا کہ اکیتیس اگست کو پارٹی چیرپرسن غنوی بھٹو ایبٹ أباد جلسہ کرنے کے لیے تشریف لارہی ہیں وہ ایک بڑےعوامی جلسے سے خطاب کریں گی
جسکی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں اور پارٹی کارکنوں سمیت عہدیداروں کو انکی زمہ داریاں بھی سونپ دی ہیں محترمہ غنوی بھٹو کے جلسےکوکامیاب بنانے کے لیے کارکنان اور عہدیداروں نےبھرپور محنت کرنی ہوگی محترمہ غنوی بھٹو کا ایبٹ أباد شہرمیں تاریخی جلسہ ہو گا عوام موجودہ حکومتوں سے متنفر ہو چکی ہے
مہنگائی بیروزگاری نےغریب عوام سے دووقت کی روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے اقتدار میں أکر وہ غریب عوام کی خدمت کریں گی اس سے پہلے بھی پاکستان پیپلزپارٹی شہید بھٹو نے ہر محاز پر عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے
صوبائی صدر سید سلیم شاہ نے کہا کہ محترمہ کا شاہ مقصود حویلیاں اور ایبٹ أباد میں پرتباک استقبال کیا جائےگا اور ریلیوں کی شکل میں قائد غنوی بھٹو کو جلسہ گاہ پہنچایا جائے گا جسکی تمام تر تیاریاں مکمل ہورہی ہیں اور ایبٹ أبادشہر میں یہ جلسہ انکا تاریخی جلسہ ہوگا