Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

دو دن قبل ترنول کے علاقہ ڈورے میں رینجرز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 9افراد کو گرفتار

دو دن قبل ترنول کے علاقہ ڈورے میں رینجرز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 9افراد کو گرفتار

دو دن قبل ترنول کے علاقہ ڈورے میں رینجرز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 9افراد کو گرفتار

ترنول(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)دو دن قبل ترنول کے علاقہ ڈورے میں رینجرز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 9افراد کو گرفتار کر کے منشیات فروشی کے مقدمات درج کر لئے گئے اور پولیس نے 7کلو سے زائد منشیات برآمد کرنے کا دعوی کیا








.پولیس کے مقدمات درج کرنے کے بعد گاوں ڈورے کے سیکڑوں افراد نے پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ترنول پولیس کا کٹھہ چٹھہ کھول دیا

اور پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی,تفصیلات کے مطابق عجائب خان, ندیم خان,ملک زبیر,راجہ بابر,چوہدری ریاض, طارق,وقاص, اللہ دتہ,افتخار اور دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ جب بھی کوئی بڑا آپریشن ہوتا ہے تو پولیس کے کچھ لوگ منشیات فروشوں کو اطلاع دے دیتے ہیں اور وہ فرار ہو جاتے ہیں,




آپریشن میں جو بھی سامنے آ جائے گرفتار کر لیا جاتا ہے,دو دن قبل ہونے والے آپریشن میں گرفتار افراد میں سے اکثر ایسے لوگوں پر مقدمات درج کئے گئے جن کا منشیات فروشی سے دور کا واسطہ نہیں.اور پولیس نے اپنے پاس سے منشیات ان پر ڈال دی,عوام نے میڈیا کو بتایا کہ ترنول پولیس تمام منشیات فروشوں سے لاکھوں روپے بھتہ لیکر سرپرستی کرتی ہے,




ھم وزیر داخلہ اور آئی جی اسلام آباد پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس آپریشن اور بے گناہ لوگوں پر منشیات فروشی کے مقدمات درج کرنے کا نوٹس لیں اور موقع پر انکوائری کرائی جائے.




لوگوں کا کہنا تھا کہ اس گاوں میں منشیات فروشی ہوتی ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ گاوں کا ہر فرد منشیات فروش ہے. پولیس اگر چاہے تو ہمارے گاوں سے منشیات فروشی کا خاتمہ ہو سکتا ہے. عوام کا کہنا تھا کہ اگر اعلی افسران نے نوٹس نہ لیا تو آئی جی آفس کا گہراو کیا جائے گا.




Exit mobile version