وزیر اعظم پاکستان کی کال پر جموں و کشمیر یوم یکجہتی کشمیر پراسلام آباد کے زون فائیو میں ایک عظیم الشان ریلی نکالی
اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیوروچیف)وزیر اعظم پاکستان کی کال پر جموں و کشمیر سالوویشن موومنٹ ” پاکستان تحریک انصاف ، جماعت اسلامی علماء کونسل کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر پراسلام آباد کے زون فائیو میں ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی ، جس میں سینکڑوں شہر یوں نے شرکت کی ،
تقریب میں علماء کرام ، صحافیوں اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ، ریلی ایکسپریس وے اسلام آباد شروع ہو کر پی ڈبلیو ڈی اور بحریہ ٹاؤن کے قریب ایک اجتماع کی شکل اختیار کر گئی
، اس موقع پر صدر سی بی آر سوسائٹی الطاف احمد بٹ نے کہا کہ 95سالہ علی گیلانی آج بھی بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے کشمیریوں اور پاکستان کا مقدمہ لڑ رہا ہے ، آسیہ اندرابی بھارتی مظالم کی بھیانک مثالیں ہیں
، الطاف احمد بٹ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جو آج پاکستان کے اندر کشمیر سے یوم یکجہتی کا پیغام دلوایا وہ قابل تحسین ہے ، آج اہل پاکستان کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، ہمیں یہ یاد رکھنا پڑے گا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ، میں بتا دینا چاہتا ہوں کہ یہ حقیقت ہے
کوئی محاورہ نہیں ، سرینگر میں کشمیر ی تحریک تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہا ہے ، ہم پر بھارتی ظلم اسو قت سے زیادہ ہوتا ہے جب برہان وانی اور ہر شہید کو پاکستانی جھنڈ
ے میں دفنایا جاتا ہے ، میرا سوال ہے اقوام متحدہ بر طانیہ اور یورپ سے کہ کس ریفرنڈم کی بات کرتے ہیں؟ کیا برہان وانی کی شہادت ریفرنڈم نہیں تھی ?یہ ریفرنڈم ہرروز کشمیر یوں کی پاکستانی جھنڈے میں تدفین کی شکل میں ہوتی ہے ، یہ نوشتہ دیوار ہے ہندوستان کے حکمرانوں کیلئے ،
ہندوستان کی فوج اور دنیا کے ٹھیکیداروں کیلئے، ہم کشمیری ہندوستان کیساتھ نہیں رہناچاہتے ، اگر ہماری چوائس اور انتخاب ہے تو پاکستان کیلئے ، اس موقع پر پروفیسر اطہر شیخ ، شفیق احمد بٹ،ممتاز صحافی عقیل ترین ، چیئر مین یونین کونسل ،چوہدری محمد علی،نائب چئیرمین اخلاق اعوان، بشیر عثمانی ،
حماد میر ، سیکرٹری سی بی آر سوسائٹی محمد سلیم، ایڈیشنل سیکرٹری محمد ذاکر نقوی، امجد میر ، سعید کھوکھر ، سعید بیگ ، سمیع اللہ ، مولاناشبیر عثمانی ،ملک حسن،چوہدری نذیر،میجر قیوم، ،حماد میر، فاروق شاہ ، خواجہ ندیم عمر فاروق، جلیل بقائی ، عرفان یعقوب ، قاری امجد اسلام، و دیگر شریک تھے ۔