Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ضلع قصور میں بھی کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ نہایت جوش و خروش کیساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا

ضلع قصور میں بھی کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ نہایت جوش و خروش کیساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا

ضلع قصور میں بھی کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ نہایت جوش و خروش کیساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا

قصور (مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف)وزیر اعظم عمران خان کے پاکستانی قوم سے خطاب کی روشنی میں ”کشمیر آور “منانے اورمقبوضہ کشمیر کے کشمیری مسلمان بہن بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان بھر کے دیگر شہروں کی طرح آج ضلع قصور میں بھی کشمیری




بہن بھائیوں کیساتھ نہایت جوش و خروش کیساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا ۔ اس سلسلے میں سب سے بڑا مرکزی پروگرام ڈی سی کمپلیکس قصور سے نکلنے والی ایک عظیم الشان ریلی کی صورت میں انعقاد پذیر ہوا جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر قصور محمد اظہر حیات نے کی ۔ریلی کے شرکاءمیں ضلع قصور سے پاکستان تحریک انصاف کی مقامی رہنما وپارٹی ٹکٹ ہولڈر بیگم مزمل مسعود بھٹی




،اے ڈی سی آر عابد حسین بھٹی ، اسسٹنٹ کمشنر قصور انعم زید ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ریاض احمد خاں،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن زاہد ہما شاہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک طارق محمود ، ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس سیف اللہ کے علاوہ صحت ،زراعت ، سپورٹس، لائیوسٹاک، سول ڈیفنس اور اینٹی کرپشن و دیگر پر مشتمل محکمہ جات ، شہری انجمنوں، سول سوسائٹی




، وکلاء، میڈیا اور طلباءکی کثیر تعداد نے ریلی میں حصہ لیا ۔ ٹھیک 12بجے سائرن بجائے گئے جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا ۔ بعدازاں پاکستان کی محبت اور کشمیری بھائیوں سے اخوت یگانگت پر مشتمل ولولہ انگیز نعروں کی گونج میں یہ ریلی ڈی سی کمپلیکس ضلع کچہری چوک پر جا کر




اختتام پذیر ہوئی ۔ ریلی کے دوران پاکستان اور کشمیر کے قومی پرچموں کی بہار آئی ہوئی تھی اور ریلی کے شرکاءنے بھارت اور وزیر اعظم مودی کی مذمت ، پاکستان کی محبت اور کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی ، آزادی کشمیر اور کشمیر بنے گا پاکستان پر مشتمل بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے ۔ ریلی کے شرکاءڈی سی کمپلیکس سے لیکر کچہری چوک ریلی کے




اختتام تک مودی کتا ہائے ہائے ، بھارتی درندو کشمیر سے نکل جاﺅ، پاکستان کشمیر کا رشتہ کیا ۔ لاالہ الا اللہ ‘کشمیر بنے گا پاکستان ، پاکستان آرمی زندہ باد ، کشمیر زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کرتے رہے ۔ اسی طرح آج تحصیل پتوکی ، تحصیل چونیاں اور تحصیل کوٹ رادھاکشن کے علاوہ ضلع قصور کے تمام چھوٹے بڑے قصبات میں بھی وزیر اعظم عمران خان کے




فرمان کے مطابق ”کشمیر آور “پالیسی کے تحت کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں ۔ ضلع بھر کی مساجد میں نماز جمعہ کے بعد بھارت کی بربادی اور کشمیر کی




آزادی کیلئے خضو ع وخشوع کیساتھ دعائیں مانگی گئیں اور بعداز نماز جمعہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کی قیادت میں بھارت کی مذمت اور کشمیری بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر ان گنت جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں ۔




Exit mobile version