84

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی ہدایات پر ملک بھر کی طرح ضلعی پولیس کی طرف سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی ہدایات پر ملک بھر کی طرح ضلعی پولیس کی طرف سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

قصور (مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف)وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی ہدایات پر ملک بھر کی طرح ضلعی پولیس کی طرف سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کشمیر آور منایا گیا ، کشمیری عوام پر بھارتی مظالم و بربریت کے خلاف احتجاج کیا گیا، ڈی پی اوآفس قصور اور ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور میں ڈی پی اوقصور عبدالغفارقیصرانی کی زیر قیادت احتجاج کیا گیا




جس میں پولیس اہلکاروں نے کندھوں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں جبکہ پاکستانی اور کشمیری جھنڈے اٹھا رکھے تھے، پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا کا پاکستان کے نعرے بھی لگائے

،ڈی پی اوقصور عبدالغفارقیصرانی نے کہا کشمیر میں ظلم و ستم زیادہ دیر تک نہیں چلے گا انشاءاللہ کشمیر کی آزادی قریب ہے ۔ضلع بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی جانے والی ریلیوں میں بھی پولیس اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی تمام ایس ایچ اوز نفری کیساتھ ریلیوں کیساتھ رہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں