پاکستان بھرکی طرح ڈسٹرکٹ جیل قصور میں بھی کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ نہایت جوش و خروش کیساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا
قصور (مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف)وزیر اعظم عمران خان کے پاکستانی قوم سے خطاب کی روشنی میں کشمیر آور منانے اورمقبوضہ کشمیر کے کشمیری مسلمان بہن بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان بھرکی طرح ڈسٹرکٹ جیل قصور میں بھی کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ نہایت جوش و خروش کیساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا جس کے لیے پروقار تقریب کا انعقاد ہوا
جس کی صدارت سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل قصور اصغرمنیرنے کی تقریب میں جیل کے افسران واہلکاروں ،اسیران،سکولوں کے بچوںاور دیگرتنظیموں کی شخصیات نے شرکت کیں ٹھیک 12بجے سائرن بجائے گئے
جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا ۔ بعدازاں پاکستان کی محبت اور کشمیری بھائیوں سے اخوت یگانگت پر مشتمل ولولہ انگیز نعروں کی گونج سنائی دیتی رہی تقریب کے دوران پاکستان اور کشمیر کے
قومی پرچموں کی بہار آئی ہوئی تھی طلبہ ،اہلاکاروںاور شرکاءنے بھارت اور وزیر اعظم مودی کی مذمت ، پاکستان کی محبت اور کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیاتقریب کے آخر میںکشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعابھی کی گئی