لاری اڈہ سے غازیکوٹ چلنے والی ٹرانسپورٹ کے خلاف عوام کی شکایت کو مد نظر رکھتے ہوئے گاڑیوں کی چیکنگ
مانسہرہ( ابرار احمد سٹی رپورٹر) لاری اڈہ سے غازیکوٹ چلنے والی ٹرانسپورٹ کے خلاف عوام کی شکایت کو مد نظر رکھتے ہوئے آج ٹریفک انسپکٹر مانسہرہ جمال زیب خان نے اپنی نگرانی میں گاڑیوں کی چیکنگ کی اور موقع پر ڈرائیورز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آر ٹی اے کے کرایہ نامہ پر عمل کیا جائے ۔
۔بصورت دیگر کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔اس موقع پر جمال زیب خان نے سوزوکی میں موجود مسافروں سے بھی کہا کہ وہ 15 روپے سے زیادہ کرایہ ادا نہ کریں اور اگر کوئی خلاف ورزی کرے تو اسکی شکایت متعلقہ آفس میں درج کرائی جائے جس پر قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی