105

قبضہ گروپوں کے خلاف انٹی کرپشن اور محکمہ مال کی کی بڑی کاروائی

قبضہ گروپوں کے خلاف انٹی کرپشن اور محکمہ مال کی کی بڑی کاروائی

ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر)قبضہ گروپوں کے خلاف انٹی کرپشن اور محکمہ مال کی کی بڑی کاروائی دو کروڑ پچس ہزار مالیت کا سرکاری رقبہ واگزار کروالیا گیا ناجایز قابضین کی جانب سے محکمہ مال کی ٹیم کے خلاف کوئی مزاحمت نہ ہوئی رقبہ بحق سرکار حوالہ محکمہ مال کر دیا گیا




تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان اینٹی کرپشن نے سرکاری اراضی پر قابضین کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے۔ اس سلسلہ میں ناجائز قابضین کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوں ان کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیا جائے گا۔ عملہ ریونیو کے ہمراہ کوٹ چھٹہ کے علاقے میں دو کروڑ پچیس لاکھ مالیتی کی سرکاری اراضی کو ناجائز قابضین سے واگزار کراکر عملہ ریونیو کے حوالے کر دیا گیا ہے




ان خیالات کا اظہار سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان ڈویژن ملک عبدالمجید نے کیا انہوں نے کہا کہ DG اینٹی کرپشن گوہر نفیس اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن آغا محمد علی عباس کے حکم پر عملہ ریونیو تحصیلدار اسحاق خان گرداور در محمد، پٹواری کلیم اللہ کے ہمراہ موضع




چک کانمہ کوٹ چھٹہ کے علاقہ میں سرکاری پراونشل گورنمنٹ کے رقبہ 689 کنال، کھاتہ نمبر 158 مالیتی رقبہ دو کروڑ پچیس لاکھ روپے جو کہ ناجائز قابضین سمندر، پندو، جمال، جمیل پسران بابر علی، محمد عزیز، خدا بخش، نواز پسران رسول بخش، جلال پسران جمالی، حضور بخش،

نور بخش اقوام ہدیانی سے ہمراہ عملہ اینٹی کرپشن بذریعہ ٹریکٹر چلا کر واگزار کراکر حوالے ریونیو عملہ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اراضی پر قابض قابضین کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جارہا ہے اس سلسلہ میں ناجائز سرکاری اراضی پر قبضہ کرنیو الے عناصر کتنے ہی




با اثر کیوں نہ ہوں ان سے ہر صورت میں سرکاری رقبہ واگزار کرایا جائے گا۔ ایسے تمام کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے کہ اپنے فرائض بخوبی سرانجام دیگر حکومتی رقبہ جات کو واگزار کرائیں۔ اس سلسلہ میں عملی طور پر اقدامات کیے گئے ہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں