ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان وقاص رشید نے ڈی پی او اسد سرفراز کے ہمراہ شہر میں محرم کے روٹس کا معائنہ کیا
ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان وقاص رشید نے ڈی پی او اسد سرفراز کے ہمراہ شہر میں محرم کے روٹس کا معائنہ کیا انہوں نے صفائی،سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں
حساس مجالس اور جلوس کے منتظمین اور رضاکاران انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ عوام کی جان کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے کے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کہ حساس مجالس اور جلوس کی سیکیورٹی مزیدسخت کی جائے
داخلی وخارجی مقامات کو خصوصی فوکس کیا جائے اردگرد اور چھتوں پر سکیورٹی متعین کی جائے ڈی پی او اسد سرفراز نے کہا کہ موجودہ وسائل کا بہتر استعمال کرتے ہوئے سیکیورٹی کے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے