95

سیوریج سسٹم 3سیورمینوں کی جان لے گیا

سیوریج سسٹم 3سیورمینوں کی جان لے گیا

ڈیرہ غازی خان (محمد فیض سٹی رپورٹر)سیوریج سسٹم 3سیورمینوں کی جان لے گیاتفصیل کےمطابق ڈیرہ غازیخان میں سیوریج سسٹم کوچالوکرنے اورنکاسی کے لئے فیصل آباد سے بلائی گئی ٹیم کے تین سیورمین ہلاک ہوگئے۔





ڈیرہ غازیخان بلاک زیڈ نزدکمپری ہینسو سکول ڈیرہ غازیخان کے مین ہول میں صفائی کے لئے سیورمین جیسے اترا تو اس کی حالت غیر ہوگئی ۔جس کو بچانے کے لئے دوسرا اورتیسراسیورمین بھی مین ہول میں اترا۔لیکن تینوں بے ہوش ہوگئے۔ریسکیو 1122 نے تینوں سیورمینز کو ٹیچنگ ہسپتال




ڈیرہ غازیخان میں منتقل کیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ہلاک ہونے والے سیورمینوں میں 24سالہ حیدرعلی ولدشوکت علی20سالہ رمضان ولدشوکت علی اور18سالہ ندیم ولد محمدسلیم شامل ہیں۔ تینوں ہلاک شدگان کاتعلق فیصل آباد سے ہے۔۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں