97

ڈی۔پی۔او مانسہرہ زیب اللہ خان کی ہدایات پر سرچ آپریشن مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری/مفرور ملزمان کے خلاف کاروائی

ڈی۔پی۔او مانسہرہ زیب اللہ خان کی ہدایات پر سرچ آپریشن مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری/مفرور ملزمان کے خلاف کاروائی

مانسہرہ( ابرار احمد سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ زیب اللہ خان کی زیر قیادت مانسہرہ پولیس نے ماہ ِاگست2019 کے دوران منشیات ایکٹ کے تحت 106مقدمات اور اسلحہ آرڈیننس کے تحت 91مقدمات رجسٹرڈ کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف مقدمات میں مطلوب 16مفرور مجرمان کو بھی گرفتارکر لیا گیا*




ڈی۔پی۔او مانسہرہ زیب اللہ خان کی ہدایات پرضلع مانسہرہ کے تمام ڈی۔ایس۔پیز صاحبان کی زیر نگرانی نیشنل ایکشن پلان کے تحت تمام تھانہ جات کی حدود میں ماہ اگست کے دوران 50سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور301مقامات پر سنیپ چیکنگ کی گئی۔دوران سرچ آپریشن مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری/مفرور ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مانسہرہ پولیس نے سنگین مقدمات سمیت دیگرمختلف مقدمات میں مطلوب16 مفرور ملزمان کو گرفتار کیا۔غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے افراٖد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 88پستول،23بندوقیں،10رائفلز04عددکلاشنکوف 1500کارتوس اور1600گرام گن پاوڈر برآمد کرکے اسلحہ آرڈیننس کے تحت 91مقدمات درج کیئے گئے۔




منشیات فروشوں کے خلاف ماہ اگست میں مانسہرہ پولیس نے مجموعی طور پر 51 کلو557گرام چرس اور 258بوتل شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت 106مقدمات درج کیئے گئے۔
مختلف تھانہ جات کی حدودمیں شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد کے خلاف سخت کریک ڈاون کیا گیا جس کے نتیجے میں فائرنگ ایکٹ کے تحت 36مقدمات درج کیئے گئے۔
ڈی۔آئی۔جی ہزارہ محمد علی باباخیل کی ہدایات پرضلع میں امن کے قیام کے لیئے مانسہرہ پولیس نے 1542افراد کے خلاف 54/109اور 55/109کے تحت کاروائی انسدادی عمل میں لائی۔ جبکہ 838افراد کے خلاف 107/55کے تحت کاروائی عمل میں لائی گئی۔




کرایہ کے گھر اور کرایہ دار کی انٹری متعلقہ تھانے میں نہ کروانے پر مالک مکانات اور کرایہ داروں کے خلاف 10RBSO کے تحت 23مقدمات درج کیئے گئے۔
سکیورٹی کے ناقص انتظامات پر14 حساس مقامات کے خلا ف(12Security Ordinance) کے تحت مقدمات درج کیئے گئے۔




Police Assistance Lines(PAL):
پال آفس مانسہرہ میں ماہ ِ اگست 2019کے دوران 716گمشدگی کی رپورٹس درج ہوئی۔جبکہ 1701افراد کوکریکٹر سرٹیفیکٹ ایشو کرنے کے ساتھ ساتھ162نئے کرایہ داروں کی انٹری کی گئی اور 71افراد کو لیگل ایڈوائز دی گئی۔
Dispute Resolution Council (DRC):
ضلعی مصالحتی کمیٹی مانسہرہ میں کل 80درخواستیں موصول ہوئی جن میں سے 58درخواستوں پر فریقین کے مابین صلح کرادی گئی۔جبکہ 22درخواستوں پر فریقین کوقانون کے مطابق لیگل ایڈوائز دی گئی۔




Police Access Service(PAS):
دفتر ڈی۔پی۔او مانسہرہ میں قائم کردہ پاس آفس میں ماہِ اگست کے دوران 18کمپلینٹس موصول ہوئی جن میں سے 14کا معاملہ قانون کے مطابق حل کر دیا گیا۔




Pakistan Citizen Portal(PMDU):
وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے ضلع مانسہرہ میں قائم کردہ آفس پاکستان سٹیزن پورٹل میں 176کمپلینٹس موصول ہوئی جن میں سے 156کمپلینٹس قانون کے مطابق حل کردیا گیا.

علاوہ ازیں عوام کی طرف سے شکایات موصول ہونے پر ڈی۔پی۔او مانسہرہ زیب اللہ خان نے 02 پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے لائن حاضرکرنے کے ساتھ ساتھ دونوں پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ انکوائری کا حکم دےکر یہ بات عیاں کردی کہ کوئ بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔عوام کے ساتھ تلخ کلامی اور بدتمیزی کرنے والےاہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائیوں کا عمل جاری رہے گا۔




ڈی۔پی۔او مانسہرہ زیب اللہ خان کی ہدایات پر سرچ آپریشن مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری/مفرور ملزمان کے خلاف کاروائی
غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے افراٖد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 88پستول




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں